Latest News

یو پی میں کورونا سے پہلی موت، گورکھپور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج میں نوجوان زیر علاج تھا

یو پی میں کورونا سے پہلی موت، گورکھپور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج میں نوجوان زیر علاج تھا

گورکھپور:اتر پردیش  میں کورونا وائرس  سے پہلی موت ہوئی ہے ۔حالانکہ ابھی اس کی آفیشل تصدیق نہیں ہوئی ہے ۔ بتا دیں کی متوفی 25سالہ نوجوان گورکھپور کے بی آر  ڈی میڈیکل کالج میںعلاج کر رہا تھا ۔ میڈیکل کالج نے نوجوان کا سیمپل لکھنئو جانچ کے لئے  بھیجا  تھا۔ 
ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق کے جی ایم یو نے نوجوا ن     کے نمونے جانچ کے بعد کورونا کی تصدیق کر دی تھی ۔ میڈیکل کالج نے نوجوان کا سیمپل دوبارہ جانچ کے لئے بھیجا تھا ۔ نوجوان بستی ضلع کے ترکہیا کا رہنے والا بتایا جا رہا ہے ۔ ضلع انتظامیہ نے اس علاقے کو اب سیل کر دیا  ہے ۔ پولیس کے ساتھ ہی موقعے پر پہنچی محکمہ صحت کی ٹیم نے متوفی کے کنبے کو بھی کوارنٹائن کر لیا ہے۔
لکھنئو میں 2نمونے پازیٹو ، آگرہ میں سامنے آیا ایک مذید متاثر
کنگ جارج میڈیکل کالج  (کے  جی ایم یو)  لکھنئو میں کوارنٹائن کئے گئے 2مشتبہ افراد کی جانچ رپورٹ پازیٹو پائی گئی ہے ۔ جس  کے بعد اب ضلعے میں کوروناکے کل 11مریض ہو چکے ہیں ۔ ان سبھی کا کے جی ایم یو  میں علاج چل رہا ہے۔ وہیں آگرہ  میں بھی ایک نیا کورونا مریض کا پتہ چلا ہے ۔ جسے علاج کے لئے آئسولیشن وارڈ میں بھرتی  کیا  گیا ہے۔ نوئیڈا میں بھی دونئے معاملوں کی تصدیق  ہوئی ہے۔ ان میں5نئے معاملے کے ساتھ ہی  صوبے میں کورونا متاثرین  کی تعداد بڑھ کر 113ہو گئی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top