Latest News

شدید برفباری میں 4 گھنٹے پیدل چل کر100 جوانوں نے  حاملہ خاتون کو پہنچایا ہسپتال،وزیر اعظم نے کیا سلام

شدید برفباری میں 4 گھنٹے پیدل چل کر100 جوانوں نے  حاملہ خاتون کو پہنچایا ہسپتال،وزیر اعظم نے کیا سلام

نیشنل ڈیسک:جموں و کشمیر میں بھاری برفباری کے سبب ان دنوں معمولات زندگی درہم برہم ہیں۔ جموں و کشمیر میں مسلسل ہو رہی برفباری جان لیوا ثابت ہو رہی ہے۔کشمیر میں برفانی طوفان سے اب تک 6 جوانوں سمیت 12 لوگوں کی موت ہو گئی۔بھاری برفباری کے درمیان جہاں عام لوگوں کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے وہیں فوج اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر لوگوں کی مدد کے لئے لگی ہوئی ہے۔
  اسی درمیان جموں وکشمیر سے ایک ایسی تصویر سامنے آئی ہے جسے دیکھنے کے بعد آپ کو فوج کے جوانوں پر فخر محسوس ہو گا۔  اس تصویر کو دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستان کی حفاظت میں تعینات جوان صرف دشمنوں پر حملہ کرنے کے لئے ہی نہیں بلکہ عام لوگوں کی مدد کے لئے بھی ہر پل تیار رہتے ہیں۔فوج کی مدد کا ایک ایسا ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔لوگ فوج کے جذبے کو سلام کر رہے ہیں۔ انڈین آرمی کے چنار کورپس کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو پر وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی رد عمل ظاہر کرتے ہوئے فوج کی بہادری  اور ہمت  کو سلام کیا ہے ۔

https://twitter.com/ChinarcorpsIA/status/1217126904861323265?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1217126904861323265&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.punjabkesari.in%2Fnational%2Fnews%2F100-army-soldiers-rushed-pregnant-woman-to-hospital-amidst-heavy-snow-1111521
 اس  ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کمر تک برف اور چار گھنٹے کے طویل سفر کے دوران  حاملہ عورت کی مدد کے لئے 100 جوان ڈٹے رہے اور انہوں نے  چار گھنٹے تک برف میں پیدل چل کر شمیمہ نامی ایک حاملہ خاتون کو ہسپتال پہنچایا۔ہندوستانی فوج کے 100 جوانوں کے ساتھ ہی 30 عام شہری بھی شمیمہ کے ساتھ چل رہے ہیں۔عورت کو سٹریچر پر لیٹاکر برف کے درمیان سے ہسپتال لے کر جایا جا رہا ہے۔ بچے کی پیدائش ہسپتال میں ہوئی اور اب ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔

https://twitter.com/narendramodi/status/1217312604189671425
وزیر اعظم  مودی نے بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے فوج کو سلام کیا۔انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ہماری فوج کو اس کی بہادری اور پروفیشنلزم کے لئے جانا جاتا ہے اور انسانیت کے لئے بھی۔ جب بھی لوگوں کو ضرورت ہوتی ہے، ہماری فوج ہر ممکن مدد کے لئے تیار رہتی ہے ۔وزیر اعظم مودی نے شمیمہ اور اس کے بچے کی اچھی صحت کے تئیں  اپنی نیک خواہشات ظاہر کیں۔



Comments


Scroll to Top