Latest News

چوبیس گھنٹے میں بدلا ٹرمپ کا لہجہ ، بولے وزیر اعظم  مودی بہت شاندار،بھارت نے اپنے لئے روکی تھی دوا

چوبیس گھنٹے میں بدلا ٹرمپ کا لہجہ ، بولے وزیر اعظم  مودی بہت شاندار،بھارت نے اپنے لئے روکی تھی دوا

نیشنل ڈیسک:کورونا بحران سے جوجھ  رہے امریکہ نے بھار ت سے  مدد مانگتے  ہوئے ہائیڈروکسکلوروکین  دوائی مانگی تھی لیکن اس   کے ساتھ ہی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دھمکی بھی دی  تھی ۔بھارت کو دھمکی دینے والے ٹرمپ کے سر 24گھنٹے میں ہی بدلے بدلے  سے نظر آ رہے ہیں۔ اب ٹرمپ نے بھارت اور وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کی ہے ۔ ہائیڈروکسکلوروکین   دوائی کو لے کر ڈو نالڈ ٹرمپ نے اب کہا  کہ پی ایم مودی نے اس مسلے  پر ان کی مدد کی وہ کافی شاندار  ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ ہم غیر ملک سے کئی ساری دوائیاں منگوا رہے ہیں، اس کو  لے  کر میں نے وزیرا اعظم مودی سے بھی بات کی کیوں  کی بھار ت  سے بھی کافی دوائی آ رہی ہیں ۔ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے پی ایم مودی  سے پوچھا  کہ کیا وہ دوائی  دیں گے۔ وہ شاندار  ہیں اور انہوں نے مدد کے لئے بھروسہ جتایا ۔ بھارت نے اپنی ضرورت کے لئے ہائیڈرو کسکلوروکین  دوائی کے برآمد  پر  روک لگائی تھی لیکن وہ صحیح  ہے کیوں کہ اس وقت  ان کو بھی اسکی ضرورت ہے۔
بتا دیں کہ اس سے پہلے منگلوار کو ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے  کہا تھا کہ اگر بھارت ہائیڈرو کسکلورین  کی سپلائی نہیں کر تا ہے تو وہ ان پر جوابی کارروائی کر سکتے ہیں۔،ٹرمپ کی دھمکی کے بعد وزیر خارجہ  کی طرف سے جواب دیا گیا تھا کہ ہماری اہل  اپنے ملک میں بھر پور سٹاک رکھنا  ہے لیکن اس کے بعد جن ممالک میں کورونا وائرس سب سے زیادہ  مہلک  ہے وہاں پر نشان زدہ دوائی بھیجی جائے گی۔
 



Comments


Scroll to Top