National News

وزیراعظم مودی نے آسٹریلیا میں یہودی افراد پر ہوئے حملے کی مذمت کی

وزیراعظم مودی نے آسٹریلیا میں یہودی افراد پر ہوئے حملے کی مذمت کی

نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مودی نے آسٹریلیا کے سڈنی میں واقع بونڈی بیچ پر تہوار منا رہے یہودی افراد پر ہوئے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے ملک کی جانب سے گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم مودی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا، ”میں آسٹریلیا کے سڈنی میں واقع بونڈی بیچ پر آج ہونے والے ہولناک دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں، جس میں یہودی تہوار ہانوکا کے پہلے دن خوشی منا رہے لوگوں کو نشانہ بنایا گیا۔“
انہوں نے کہا، ”میں ہندوستان کے عوام کی جانب سے ان اہل خانہ کے ساتھ گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے اپنے عزیزوں کو کھو دیا ہے۔ اس غم کی گھڑی میں ہم آسٹریلیا کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہندوستان دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی رکھتا ہے اور دہشت گردی کی ہر شکل اور ہر اظہار کے خلاف جدوجہد کی مکمل حمایت کرتا ہے۔



Comments


Scroll to Top