National News

عمران حکومت کے خلاف لاہور میں احتجاج، طلباء نے لگائے آزادی کے نعرے، ویڈیو

عمران حکومت کے خلاف لاہور میں احتجاج، طلباء نے لگائے آزادی کے نعرے، ویڈیو

لاہور: پاکستان میں عمران خان حکومت کے خلاف جاری وسیع احتجاجی مظاہروں کی آگ اب لاہور تک پہنچ گئی ہے۔لاہور میں طالب علم عمران حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور آزادی کے نعرے لگائے۔اس کا ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس ہفتے ہوئے فیض لٹریری فیسٹیول میں طالب علم عمران خان حکومت سے' آزادی' کی مانگ کے نعرے لگا رہے ہیں۔

https://twitter.com/ShirazHassan/status/1196369951021502464?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1196369951021502464&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.punjabkesari.in%2Finternational%2Fnews%2Fstudents-raising-azadi-slogans-in-lahore-1084464
طالب علموں کے نعروںوالے کئی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر  شیئر کئے جارہے  ہیں۔فیس بک اور ٹویٹر پر یہ پاکستان ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی خوب  ٹریند ہو رہا ہے ۔لاہور یونیورسٹی کے طالب علموں نے اپنے مظاہرے  دوران جب'  لال-  لال لہرا ئے گا، تب ہوش ٹھکانے آئے گا' جیسے نعرے بھی لگائے۔

PunjabKesari
آواز اٹھانے والوں پر عمران حکومت نے کی ظالمانہ کارروائی

https://twitter.com/ShirazHassan/status/1196102270317928450?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1196102270317928450&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.punjabkesari.in%2Finternational%2Fnews%2Fstudents-raising-azadi-slogans-in-lahore-1084464
 ادھر، پاکستان  میں سندھی کمیونٹی کے لوگوں کی آواز اٹھانے والے رہنماؤں پر عمران حکومت ظالمانہ کارروائی کر رہی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں سندھی کمیونٹی کے حقوق کی مانگ کو لے کر آواز بلند کرنے والی پارٹی جئے سندھ قومی محاذ کے چیئرمین اور دیگر رہنماؤں پر ملک مخالف  سرگرمیوں میں ملوث رہنے کے الزام میں کیس درج کئے جا رہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان حکومت ان رہنماؤں کے خلاف قابل اعتراض نعرے بازی، بغاوت، دہشت گردی اور مجرمانہ سازش کی دفعات کے تحت کیس درج کر رہی ہے۔



Comments


Scroll to Top