Latest News

جیل سے باہر آئی راجیو گاندھی کے قتل کی قصور وار، بیٹی کی شادی کے لئے ملی پیرول

جیل سے باہر آئی راجیو گاندھی کے قتل کی قصور وار، بیٹی کی شادی کے لئے ملی پیرول

بھارت کے سابق  وزیر اعظم  راجیو گاندھی کے قتل کے معاملے میں قصوروار لٹے کارکن  نلنی شریہر ایک مہینے کی پیرول پر  ویلور سینٹرل جیل سے باہر آگئی ہے۔ وہ اپنی بیٹی کی شادی کی تیاریاںکرنے کے لئے جیل سے باہرآئی ہے ۔ 
در اصل نلنی نے اپنی بیٹی کی شادی کی تیاری کے لئے مدراس ہائی کورٹ سے 6 ماہ کی پرول کی مانگ کی تھی، لیکن  اس کو مدراس ہائی کورٹ سے 30 دن کی پرول ملی تھی، جس کے بعد جمعرات کو وہ جیل سے باہر آ گئی۔
 بتادیں کہ  راجیو گاندھی قتل کی مجرم نلنی عمر قید کی سزا بھگت رہی ہے اور کافی وقت سے جیل میں بند ہے۔ انکی بیٹی کی پیدائش بھی جیل میں ہوئی تھی ۔ اس کے ساتھ چھ دیگر قصوروار بھی جیل میں بند ہیں، جن میں اس کے شوہر مگرو گن بھی شامل ہے ۔نلنی کی بیٹی لندن میں رہتی ہے ، جس کی شادی کی تیاریوں کے لئے اس نے کورٹ میں عرضی تھی ۔ نلنی نے اپنی دلیل میں کہا کہ ہر مجرم دو سال کی جیل کی سزا کے بعد ایک ماہ کے عام چھٹی کا حقدار ہوتا ہے اور اس نے گزشتہ 27 سال میں ایک بار بھی چھٹی نہیں لی ہے۔
قابل ذکر ہے 21 مئی 1991 کو چینئی کے پاس ایک انتخابی ریلی میں راجیو گاندھی سے ملنے کے دوران لٹے تنظیم کی خود کش حملہ آور خاتون نے  خود کو اڑا لیا تھا ۔
 



Comments


Scroll to Top