Latest News

شراب کے لئے مچی ہوڑ، اب زومیٹو آرڈر پر گھر -گھر کرے گا ڈلیوری

شراب کے لئے مچی ہوڑ، اب زومیٹو آرڈر پر گھر -گھر کرے گا ڈلیوری

بزنس ڈیسک:لاک ڈاؤن میں شراب کی فروخت کو اجازت کیا ملی عوام تو ٹھیکوں پر ٹوٹ پڑے۔ ایسے میں بھیڑ کو روکنے کے لئے کئی صوبوں نے شراب کی ہوم ڈلیوری کی اجازت دے دی ہے۔ اب ہوم ڈلیوری کی بات ہو تو زومیٹو کا نام تو سب سے پہلے آتا ہے۔ جی ہاں اب فڈ ڈلیوری ایپ زومیٹو لاک ڈاؤن میں شراب کی بھی ڈلیوری شروع کرنے جا رہی ہے۔
نیوز ایجنسی رائٹرس کی مانیں تو شراب کی زبردست ڈیمانڈ کو دیکھتے ہوئے کمپنی اس کا فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔ ساتھ ہی ان دنو ں آرڈر فڈ ڈیمانڈ میں آئی گراوٹ بھی اس فیصلے کا اہم سبب مانا جا رہا ہے۔ لاک ڈاؤں میں غیر ضروری سامانوں کی ڈلیوری پر روک کے بعد گزشتہ دنوں  زومیٹو نے گراسری کی ڈلیوری  شروع کر دی تھی۔
بتا دیں  کہ بھارت میں ابھی شراب کی ہوم ڈلیوری کی اجازت نہیں ہے۔ا س کے لئے کمپنیاں دباؤ بنا رہی ہیں کہ حکومت اس کی اجازت دے۔ اگر یہ چھوٹ ملتی ہے تو زومیٹو شراب کی ہوم ڈلیوری شروع کر سکتی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top