Latest News

دہلی میں کوئی بھی شخص بھوکا نہیں رہے گا ، روز 2لاکھ لوگوں کو کھلائیں گے کھانا:کیجریوال

دہلی میں کوئی بھی شخص بھوکا نہیں رہے گا ، روز 2لاکھ لوگوں کو کھلائیں گے کھانا:کیجریوال

نیشنل ڈیسک:دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال نے کہا کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے ہم تیا رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر دہلی میں100سے زیادہ معاملے آتے ہیں تو ہم نئے ہسپتالوں کو بھی تیار کر رہے ہیں۔ منصوبے کے حساب سے اگر 100مریض پر ڈے بھی آتے ہیں تو ہم اس کی بھی تیاری کر کے چل رہے ہیں  ۔
کیجریوال نے پریس کانفرنس  کر کہا کہ ہمیںافسران اور میڈیکل ملازمین نے صلاح دی ہے کہ اگر دہلی میںکورونا کے معاملے بڑھتے ہیں تو کیا کرنا ہے۔ اگر 100معاملے روز آتے ہیں تو کیا کرنا ہے  اوراگر1000معاملے روز آتے ہیںتو ہمیںکیا تیاریاں کرنی ہیں۔
سی ایم نے کہا کہ آج سے25سکولوں میں ضرورت مندوں کو  کھانا کھلانے کا بندوبست  کیا جا رہا ہے۔ ہم روز دو لاکھ افراد کو کھانا کھلائیں گے۔ لیکن سوشل ڈسٹینسنگ بھی مینٹین کرنی ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے یقین دیا کہ دہلی میںپھنسے دوسرے صوبوں کے لوگ فکر نہ کریں، ہمارے پاس انتظامات ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top