Latest News

سنی دیول اور کرشمہ کی بڑھی مصیبتیں، 22 سال پرانے معاملے میں عدالت طے کئے الزام

سنی دیول اور کرشمہ کی بڑھی مصیبتیں، 22 سال پرانے معاملے میں عدالت طے کئے الزام

ممبئی : اداکار اور ایم پی ( ممبر پارلیمنٹ) سنی دیول اور اداکارہ کرشما کپور کی ایک 22 سال پرانے معاملے میں مصیبت بڑھ سکتی ہیں ۔ ریلوے عدالت نے 1997 میں آئی ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران چین پلنگ کے ایک معاملے میں ان کے خلاف الزام طے کر دئیے ہیں ۔ عدالت کے مطابق ان دونوں سٹارز نے 22 سال پہلے غیر قانونی طریقے سے ٹرین کی ایمر جنسی چین کھینچی تھی جس کی وجہ سے ٹرین 25 منٹ کی تاخیر سے چلی ۔اس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ اس بات کی جانکاری سنی دیول اور کرشمہ کپور کے وکیل نے دی ہے ۔ 

PunjabKesari
بتا دیں کہ کرشمہ  اور سنی کے علاوہ سٹنٹ مین ٹینو ورما اور ستیش شاہ  کے خلاف بھی فلم کی شوٹنگ کیلئے غیر قانونی طور سے اجمیر ڈویژن کے نرینہ ریلوے سٹیشن میں داخلہ کرنے کا الزام ہے ۔ یہ شکایت نریلہ کے سیتا رام مال کر نام کے سٹیشن ماسٹر نے ریلوے پولیس میں درج کروائی تھی ۔ 
منگل کے روز عدالت نے تینوں گواہوں کو ضمانتی وارنٹ کے ساتھ 24 ستمبر کو ہونے والی اگلی سماعت کیلئے نوٹس بھیجا ہے ۔ گورداس پور سے ایم پی سنی دیول  بدھ کے روز کیس کے سلسلے میں جے پہنچ گئے ہیں ۔ 

PunjabKesari



Comments


Scroll to Top