بالی وڈ ٹیم : بالی وڈ میگا سٹار امیتابھ بچن گذشتہ تین دنوں سے جگر سے جڑی بیماری کی وجہ سے ہسپتال میں بھرتی میں ہیں ۔ خبروں کے مطابق امیتابھ بچن کو گذشتہ کافی دنوں سے تکلیف تھی ۔ اس لئے انہیں منگل کے روز صبح 2 بجے ناناوتی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ رسوسس کی وجہ سے ان کے جگر نے 75 فیصد کام کرنا بند کردیا تھا، جس کا اعلاج چل رہا ہے اور انہیں ہسپتال میں داخل ہوئے تین روز ہو چکے ہیں ۔

دراصل 1982 میں ہوئے حادثے کے لئے جب ان کا علاج چل رہا تھا تب ان کو خون چڑھاتے وقت غلطی سے ہیپے ٹائٹس بی وائرس ان کی باڈی میں داخل ہوگیا تھا ۔ فی الحال انہیں آئی سی یو کے خاص روم میں رکھا گیا ہے ۔ کوئی بھی بالی وڈ سیلیبرٹی ان سے ملنے نہیں آیا ۔ کیونکہ ان میں زیادہ کو اس خبر کی جانکاری ہی نہیں ہے ۔

کل صبح ہی امیتابھ بچن نے ملک واسیوں کو کروا چوتھ کے موقع پر مبارکباد دیں ۔ اداکار نے حال ہی میں اپنے پریوار اور قریبی دوستوں کے 11 اکتوبر کو اپنا 77 واں یوم پیدائش بھی منایا ۔