Latest News

آرٹیکل370 ہٹانے پر آفریدی نے اٹھائے سوال،گوتم گمبھیر نے دیا منہ توڑ جواب

آرٹیکل370 ہٹانے پر آفریدی نے اٹھائے سوال،گوتم گمبھیر نے دیا منہ توڑ جواب

وزیر داخلہ امت شاہ نے  پیر کے روز جموں کشمیر سے  ریاست کو  خصوصی درجہ  دینے والی  دفعہ 370 اور 35 اے کو ہٹانے کی سفارش کی ہے ۔اس کے مطابق جموں کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام ریاست کا درجہ دیا گیا ہے ۔لداخ بھی الگ مرکز کے زیر انتظام ریاست بنے گا ۔  مودی حکومت کے  اس فیصلے سے پڑوسی ملک پاکستان بوکھلایا ہوا ہے۔ بوکھلاہٹ  کا عالم یہ ہے کہ وہاں کے کرکٹر بھی ہندوستان کے خلاف بیان دے رہے ہیں۔ پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی تلملائے ہوئے  ہیں، معاملہ ہندوستان کا ہے اور انہیں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور اقوام متحدہ (UN) یاد آ رہا ہے۔

کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹنے پر آفریدی نے  نے ٹویٹ کر کہا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ  کی تجویز  کی بنیاد پر انکے حقوق دئیے جانے چاہئیں ۔انہوںنے کہا کہ  اقوام متحدہ سو رہا ہے ۔ اس کے جواب میں ہندوستانی ٹیم کے سابق کرکٹر اور حالیہ بھاجپا ممبر پارلیمنٹ گوتم گمبھیر نے آفریدی کو منھ توڑ جواب دیا  ہے ۔
اپنے ٹویٹ میں آفریدی نے کہاکہ ' کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی تجویز کی بنیاد پر ان کے حقوق دئیے جانے چاہئے۔آزادی کا حق جو ہم سب کو ہے۔اقوام متحدہ کا قیام کیوں کیا گیا  ہے اور یہ کیوں سو رہا ہے؟ کشمیر میں مسلسل جو انسانیت مخالف بلا اشتعال جارحیت  اور جرائم ہو رہے ہیں۔اس پر غور کرنا چاہئے ۔ڈونا لڈ ٹرمپ(امریکہ کے صدر)کو اس معاملے میں ضروری طور پر ثالث کا کردار ادا کرنا چاہئے۔
شاہد آفریدی کے اس ٹویٹ پر گوتم گمبھیر نے جواب دیا کہ '' آفریدی ایک بار پھر حاضر ہیں بغیر کسی وجہ کے بلا اشتعال جارحیت کے ساتھ۔ یہ  انسانیت کے خلاف جرم ہے ۔ انہوں نے کافی کچھ کہا ، لیکن یہ بتانا بھول گئے کہ یہ سب پی او کے میں ہو رہا ہے ۔ فکر مت کرو، اس کو بھی سلجھائیں گے بیٹا!!۔
 



Comments


Scroll to Top