Latest News

جموں کشمیر: حراست میں رکھے گئے لیڈران سے 11 موبائل فون برآمد، تحقیقات جاری

جموں کشمیر: حراست میں رکھے گئے لیڈران سے 11 موبائل فون برآمد، تحقیقات جاری

سری نگر: سری نگرمیں ایم ایل اے ہاسٹل میں حراست میں رکھے گئے کئی اہم لیڈروں کے پاس سے 11 موبائل فون برآمد کئے گئے ہیں۔ پولیس نے اتوارکو یہ اطلاع دی۔ ایک پولیس افسرنے بتایا کہ جیل ضوابط کے مطابق ہفتہ کی شام تلاشی مہم چلائی گئی۔

PunjabKesari
 دراصل اس بارے میں خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ایم ایل اے ہاسٹل میں رکھے گئے لوگ موبائل فون کا استعمال کر رہے ہیں۔ اس ہاسٹل کوذیلی جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ افسرنے بتایا 'تلاشی مہم  کے  دوران ایم ایل اے ہاسٹل سے 11 موبائل فون برآمد کئے گئے ہیں'۔اگرچہ ہاسٹل میں بندکچھ سینئر سیاستدانوں نے اس کی مخالفت کی اور اپنے کمروں کی تحقیقات کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس بارے میں جانچ جاری ہے کہ   بھاری سیکورٹی کے انتظامات کے باوجود  یہ موبائل فون وہاں کیسے پہنچ گئے۔

PunjabKesari
جموں وکشمیرکو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کے بیشترالتزامات کو ختم کرنے اور ریاست کومرکزکے زیرانتظام دوخطوں میں تقسیم کرنے کے 5 اگست کے مرکزی حکومت کے فیصلے کے بعد سے تقریباً تین درج لیڈروں کوحراست میں لیا گیا ہے۔ ان لیڈروں کویہاں ایم   اے روڈ کے پاس ایم ایل اے ہاسٹل میں رکھا گیا ہے۔ ان لیڈروں کو گزشتہ ہفتے سینٹورہوٹل سے یہاں لایا گیا ہے کیونکہ کشمیروادی میں سردیاں بڑھنے کے سبب وہاں سہولات  کی کمی ہوگئی تھی۔
 



Comments


Scroll to Top