Latest News

دھونی کی غیر موجودگی میں پنت کے پاس خود کو ثابت کرنے کا موقعہ: کوہلی

دھونی کی غیر موجودگی میں پنت کے پاس خود کو ثابت کرنے کا موقعہ: کوہلی

سپورٹس ڈیسک: تیسرا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب ٹوٹنے کے بعد بھارتیہ کرکٹ ٹیم اب اگلے سال ہونے والے ٹی 20- ورلڈ کپ کی تیاری آج ویسٹ انڈیز کے خلاف تینوں میچوں کی سیریز کے افتتاحی میچ کے ذریعے کرے گی۔ ایسے میں میچ سے پہلے ٹیم انڈیا کے کپتان ویراٹ کوہلی کا ماننا ہے کہ اگلے سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کو دیکھتے ہوئے ریشبھ پنت کے لئے ٹیم میں اپنی جگہ پکی کرنے کا شاندار موقع ہے۔ 
کوہلی نے کہا کہ اب جب مہندر سنگھ دھونی اس دورے پر نہیں ہیں تو بھارتیہ ٹیم ان سے الگ منصوبہ بنانے پر کام کررہی ہے۔ کوہلی نے کہا کہ دھونی کا تجربہ ہمارے لئے بہت ضروری رہا ہے لیکن یہ ریشبھ پنت کے لئے ایک موقع کی  طرح ہے کہ وہ زیادہ بین الاقوامی کرکٹ کھیلیں اور اپنے ٹیلنٹ کو ثابت کریں۔ 
کوہلی نے مزید کہا کہ ہمیں اگلے سال ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹیسٹ چیمپیئنزشپ کی بھی شروعات ہورہی ہے۔ ہم ایک نئی شروعات کی تیاری کررہی ہے۔ ہر بار چیزیں آپ کے حساب سے نہیں ۃو سکتیں۔ آپ کو آغاز سے ہی چیزوں کی شروعات کرنی پڑتی ہیں۔ اب ورلڈ ٹائٹل کیلئے آپ کو دوبارہ کوشش کرنی ہوگی۔ 
 



Comments


Scroll to Top