Latest News

ونڈیز دورہ پر دھونی کا ریکارڈ توڑ کر سب سے کامیاب کپتان بن سکتے ہیں کوہلی

ونڈیز دورہ پر دھونی کا ریکارڈ توڑ کر سب سے کامیاب کپتان بن سکتے ہیں کوہلی

نئی دہلی: کپتان ویراٹ کوہلی ویسٹ انڈیز (ونڈیز)دورے پر سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔ ویراٹ کوہلی کی کپتان میں بھارتیہ ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی، تین ونڈے اور دو ٹیسٹ کھیلنے کیلئے آج یعنی پیر کے روز امریکہ اور ویسٹ انڈیز کے دورے پر روانہ ہوگی۔ وراٹ ٹیم کے روانہ ہونے سے پہلے ممبئی میں شام 6 بجے پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ بھارت کا ویسٹ انڈیز دورہ تین اگست سے تین ستمبر تک رہے گا۔ 
بھارت کے ویسٹ انڈیز میں 2 ٹیسٹ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا بھی حصہ ہوں گے جس میں میچ کے نتائج کے حساب سے پوائنٹس ملیں گے۔ ان دو ٹیسٹوں میں ویراٹ کے پاس دھونی سے آگے نکلنے کا موقعہ رہے گا۔ دھونی اب تک بھارت کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان ہیں۔ دھونی نے اپنی کپتانی میں 60 ٹیسٹ میچ 27 جیتے ہیں، 18 ہارے ہیں اور 15 ڈرا رہے ہیں۔ وراٹ نے اپنی کپتانی میں 46 ٹیسٹوں میں 26 جیتے ہیں، 10 ہزارے اور 10 ڈرا کھیلے ہیں۔ اس دورے پر دو ٹیسٹ جیتنے کی صورتحال میں دھونی کو پیچھے چھوڑ کر بھارت کے سب سے کامیاب کپتان بن سکتے ہیں۔ 



Comments


Scroll to Top