Latest News

ڈی جے براوو کا خلاصہ: ورلڈ کپ کیلئے تھا دستیاب ، بورڈ نے نہیں کیا منتخب

ڈی جے براوو کا خلاصہ: ورلڈ کپ کیلئے تھا دستیاب ، بورڈ نے نہیں کیا منتخب

نئی دہلی : ونڈیز کرکٹ بورڈ میں تنازعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں ۔ اب ڈوین براوو نے کہا کہ انہوں نے بھی کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے اپنا نام آخری وقت تک دستیاب رکھا تھا لیکن بورڈ نے انہیں موقع نہیں دیا ۔ براوو نے کہا کہ ونڈیز کرکٹ کے نئے صدر نے کام سنبھالنے کے بعد کہا تھا کہ انہوں نے سب کیلئے دروازے کھول رکھے ہیں ۔ میں کیونکہ بین الاقوامی کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکا تھا لیکن میں نے خود اس سلیکشن کیلئے دستیاب رکھا تھا ۔ مجھے دیگر کھلاڑیوں کی طرح منتخب نہین کیا گیا جو یہ سوچ رہے ہوں گے کہ انہیں ملک کی جانب سے ورلڈ کپ کھیلنے کا موقع مل سکتا ہے ۔ 
براوو نے کہا کہ ویسٹ انڈیز میں بہت سارے لوگ ایسے ہیں بے باکی سے فیصلے میں ہچکچاتے ہیں ۔ ٹیم کو ایک مضبوط لیڈر کی ضرورت ہے نہ صرف کپتان کیلئے بلکہ عوامی انتظام کے معاملات میں بھی ۔ اس کے علاوہ سینئر کھلاڑیوں کی سطح تک بھی سب مضبوط ہونا چاہئے ۔ 
براوو نے اس دوران ٹی 20- ورلڈ کپ کیلئے اپنے ساتھی کیرون پولارڈ کو کپتان بنانے کی سفارش بھی کی ۔ براوو نے صاف کہا کہ پولارڈ ایک اچھے لیڈر ہیں جو کہ آگے بڑھ کر ٹیم کیلئے اچھی قیادت کر سکتے ہیں ۔ 
 



Comments


Scroll to Top