National News

یوسف میموریل سوسائٹی نےکیا قرآن پاک کے مقابلوں کا انعقاد،محمد زید  نےحاصل کی قرآن پاک ناظرہ میں پہلی پوزیشن

یوسف میموریل سوسائٹی نےکیا قرآن پاک کے مقابلوں کا انعقاد،محمد زید  نےحاصل کی قرآن پاک ناظرہ میں پہلی پوزیشن

 مالیرکوٹلہ: یوسف میموریل ویلفیئر سوسائٹی نے مفتی عبدالمالک کی زیر نگرانی مقامی خلیفہ مسجد غریب نگری میں قرآن پاک ناظرہ  کا مقابلہ منعقد کیا۔مالیرکوٹلہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر محمد جمیل الرحمن نے اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جبکہ حضرت مولانا مفتی ارتکا الحسن کاندھلوی (مفتی اعظم پنجاب)، مفتی محمد نذیر قاسمی، مفتی محمد عارف جیسلمیری، قاری محمد بلال استاذ تعلیم القرآن جامعہ نگر۔ مظفر نگر وغیرہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

حفظ قرآن کے مقابلے میں محمد سفیان دارالعلوم مالیرکوٹلہ پنجاب پہلے، محمد عثمان مدرسہ عربیہ حفظ القرآن زینت العلوم مالیرکوٹلہ پنجاب دوسرے اور محمد انس خان مدرسہ زینت العلوم تیسرے نمبر پر آئے۔ قرآن پاک ناظرہ میں محمد زید ولد چوہدری محمد شکیل(سیاہ)کونسلر اول، محمد ثاقب ولد محمد سلیمان مسجد جیل دوسرے اور سبحان ولد محمد اشرف اسلامیہ ہائی سکول تیسرے نمبر پر آئے۔ تیسری کیٹیگری سینئر افراد کی تھی جس میں پہلی پوزیشن محمد دلشاد محلہ چھتی گلی، دوسری پوزیشن حسیب احمد مسجد شاہ فضل اور تیسری پوزیشن محمد عمر نے حاصل کی۔

سرپرست کمیٹی حضرت مولانا مفتی ارتکا الحسن کاندھلوی مفتی اعظم پنجاب، صدر مفتی محمد دلشاد، جنرل سکریٹری مفتی عبدالمالک، خزانچی گلریز خالد، نائب صدر خالد تھند، ممبر قاری محمد رفیق، ماسٹر محمد اکبر، ڈاکٹر محمد سلمان، ڈاکٹر رفیق اور دیگر موجود تھے۔ محمد آصف وغیرہ موجود تھے۔



Comments


Scroll to Top