Latest News

معشوقہ سے ملنے پہنچے نوجوان کو خواتین نے دبوچا، پھرپیٹ پیٹ کرمارڈالا

معشوقہ سے ملنے پہنچے نوجوان کو خواتین نے دبوچا، پھرپیٹ پیٹ کرمارڈالا

بکسر: بہارکے بکسرمیں ایک نوجوان کا پیٹ پیٹ کرقتل کردینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ مقتول نوجوان لڑکی کا عاشق بتایا جارہا ہے، جواپنی معشوقہ سے ملنے اس کے گھر پہنچا تھا۔ حادثہ ضلع کے بگین تھانہ علاقے کا ہے۔ اس معاملے میں ڈمراؤں ایس ڈی پی او کے کے سنگھ نے بتایا کہ مقتول کا نام مکیش کمارہے۔
مکیش اپنی معشوقہ سے ملنے اس کے گھرپہنچا تھا، جہاں گھرمیں موجود چارخواتین نے نوجوان کوپکڑلیا اوربے رحمی سیاس کی پٹائی کرڈالی۔ اس حادثہ میں نوجوان کی موت ہوگئی۔ الزام ہے کہ حادثہ کوانجام دینے کے بعد لاش کو ٹھکانے لگانے کے مقصد سے سڑک کنارے پھینک دی گئی تھی۔
اس معاملے میں بگین تھانہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حادثہ میں شامل چارخواتین کو گرفتارکرلیا ہے اورمعاملے کی تفتیش میں مصروف ہوگئی ہے۔ اس حادثہ کے بعد سے گاؤں کے آس پاس کے علاقوں میں کشیدگی کا ماحول ہے۔
 



Comments


Scroll to Top