Latest News

سی اے اے تشدد پر یوگی حکومت کا بڑا ایکشن، پی ایف آئی کے 25 ارکان گرفتار

سی اے اے تشدد پر یوگی حکومت کا بڑا ایکشن، پی ایف آئی کے 25 ارکان گرفتار

نیشنل ڈیسک:اتر پردیش پولیس نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا ( پی ایف آئی )کے 25 ارکان کو مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔یہ گرفتاری ریاست کے مختلف حصوں سے ہوئی ہے۔شدت پسند اسلامی تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا( پی ایف آئی )کا نام ان دنوں  سرخیوں میں ہے۔اتر پردیش میں شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے )کے خلاف احتجاج میں بھڑکے تشدد میں  پی ایف آئی  کا نام نمایا ں طور پر سامنے آیا تھا۔ پی ایف آئی  2006 میں کیرل میں نیشنل ڈیولپمنٹ فرنٹ ( این ڈی ایف )کے مرکزی تنظیم کے طور پر شروع ہوئی تھی۔

https://twitter.com/ANINewsUP/status/1212334785294528512?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1212334785294528512&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Futtar-pradesh-yogi-government-caa-protest-25-persons-affiliated-with-pfi-arrested-1-1150986.html
اس سے پہلے پاپولر فرنٹ آف انڈیا( پی ایف آئی) پر پابندی لگانے کے لئے اتر پردیش کے محکمہ داخلہ نے مرکزی وزارت داخلہ کو بھیجا تھا  ،جس کووزارت داخلہ نے اس خط کو قبول بھی کر لیا تھا۔ اس معاملے میں  مرکزی وزارت داخلہ انٹیلی جنس ایجنسیوں اور این آئی اے سے ان پٹ لے سکتا ہے۔اس کے ساتھ ہی وزارت داخلہ گزشتہ چند ماہ میں پی ایف آئی سے منسلک سرگرمیوں کا جائزہ لے گا۔

 



Comments


Scroll to Top