Latest News

دہلی ، ہریانہ میں سیلاب کا خطرہ ٹلا،آبی سطح مسلسل کمی

دہلی ، ہریانہ میں سیلاب کا خطرہ ٹلا،آبی سطح مسلسل کمی

نئی دہلی:جمنا کی سطح میں کمی کے بعد دہلی اور ہریانہ میں دریا کے آس پاس کے علاقوں میں سیلاب کا خطرہ فی الحال ٹل گیا ہے۔دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورہ  کرنے کے بعد ٹویٹ کرکے کہا'اب آپ چین کی سانس لے سکتے ہیں۔ فی الحال سیلاب کا خطرہ ٹل گیاہے اور جمنا کا پانی کچھ گھنٹوں سے مسلسل کم ہو رہا ہے۔ ہریانہ سے بھی اب کم پانی چھوڑا جا رہا ہے۔ جمنا کی سطح 206.60 تک پہنچ گئی تھی۔یہ اب 206.44 ہو گیا ہے۔ دو دن زبردست تنا ؤرہا۔ رات دن ہم لوگ حالات پر نظر رکھے ہوئے تھے'۔
ایک اور ٹویٹ میں وزیر اعلیٰ نے کہااس بات کا سب سے زیادہ اطمینان ہے کہ کسی جان کا نقصان نہیں ہوا۔ان محکموں، افسروں اور ملازمین کو شکریہ جنہوں نے رات دن محنت کی۔ پانی مکمل طور کم ہو جانے کے بعد اب ہمیں سبھی لوگوں کو اپنے گھروں میں پہنچانا ہے۔
اس درمیان مسٹر کجریوال نے بدھ کو شمال مشرقی دہلی کے متاثرہ علاقے عثمان پور میں رہنے والے لوگوں سے ملاقات کی اور انہوں نے ریلیف کیمپوں کا جائزہ بھی لیا۔ جمنا ندی کی آبی سطح بڑھنے کے بعد پشتہ علاقے کے بہت سے گھر سیلاب کی زد میں آ گئے تھے۔
 



Comments


Scroll to Top