بیجنگ: چین کے صدرشی جن پنگ نے ایک بار پھرجموں وکشمیرمسئلے پرپاکستان کی حمایت کی ہے۔ جن پنگ نے بدھ کوکہا کہ وہ جموں وکشمیرمسئلے پرنظربنائے ہوئے ہیں اوراس مسئلے پرپاکستان کے مفاد کا خیال رکھیں گے۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کشمیر مسئلے پرحمایت حاصل کرنے کے لئے چین کے دورے پرہیں۔
چین کی ایک نیوز ایجنسی کے مطابق، شی جن پنگ نے بدھ کوعمران خان سے ملاقات کے بعد یہ باتیں کہیں۔ رپورٹ کے مطابق، شی جن پنگ نے یہ بھی کہا کہ ہند- پاک کے درمیان چل رہے مسئلہ کشمیر کا صحیح اورغلط واضح ہے، ایسے میں دونوں فریق کو پرامن طریقے سے ا س مسئلے کا حل نکالنا چاہئے۔
اس سے قبل منگل کوچین نے عمران خان کوکشمیرمسئلے پرجھٹکا دیا تھا۔ عمران خان کی چینی صدرشی جن پنگ کی ملاقات سے قبل بیجنگ نے کہا کہ کشمیرکے موضوع کا حل ہند- پاک کوآپسی بات چیت سے نکالنی ہوگا۔ چین نے اقوام متحدہ اوراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تجاویزکے اپنے حالیہ سیاق و سباق کوچھوڑتے ہوئے یہ بات کہی۔ حالانکہ بدھ کو شی جن پنگ نے ایک بارپھرپاکستان کے حق میں پلٹی ماری۔
بتادیں کہ چینی صدرشی جن پنگ کا یہ بیان ان کے ہندوستان دورہ کی تاریخ طے ہونے کے بعد آیا ہے۔ شی جن پنگ 11 اور 12 اکتوبرکو ہندوستان دورہ پرآرہے ہیں۔ یہ ان کا غیررسمی دورہ ہوگا۔ اس دوران چنئی میں شی جن پنگ اوروزیراعظم مودی کی ملاقات ہوگی۔