Latest News

عالمی بیڈمنٹن چیمپیئن شپ میں گولڈ جیتنے والی پہلی ہندوستانی بنیں پی وی سندھو

عالمی بیڈمنٹن چیمپیئن شپ میں گولڈ جیتنے والی پہلی ہندوستانی بنیں پی وی سندھو

بھارت کی پی وی سندھو نے جاپان کی نوجومی اوکوہارا کو اتوار کے یکطرفہ انداز میں 21-7 ، 21-7 سے ہراکر عالمی بیڈمنٹن مقابلے میں گولڈ میڈل جیت کر نئی تاریخ رقم کردی ہے ۔ سندھو عالمی چیمپیئن شپ میں گولڈ جیتنے والی پہلی ہندوستانی کھلاڑی بن گئی ہیں ۔ سندھو نے بڑے ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلوں میں ہارنے سلسلہ آخر آج توڑ دیا ہے اور وہ بھارت کی بیڈمنٹن میں پہلی ورلڈ چیمپیئن بن گئی ہیں ۔ 
سندھو گذشتہ دو سال سے ورلڈ چیمپیئن شپ کے فائنل میں ہاری تھیں لیکن اس بار انہوں نے کوئی غلطی نہیں کی اور زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ وہ اس سے پہلے دو چاندی اور دو تانبے کے میڈل جیت چکی ہیں ۔ 
 



Comments


Scroll to Top