Latest News

قیمت  چاہے کتنی بھی چکانی پڑے، پارٹی نے جو کہا اس کو کرکے ہی دم لیں گے : راجناتھ سنگھ

قیمت  چاہے کتنی بھی چکانی پڑے، پارٹی نے جو کہا اس کو کرکے ہی دم لیں گے : راجناتھ سنگھ

میرٹھ: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہم نے اپنے منشور میں جو باتیں کہی ہے اس  پر عمل کر رہے ہیں اور اس کے پورا کرنے کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔میں ملک کے لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ وزیر اعظم اور ہماری پارٹی  جو کہے گی اس کے لئے ہمیں چاہے جتنی قیمت ادا کرنی پڑے گی ہم قیمت چکائیں گے ،لیکن ہم اسے پورا کرکے ہی دم لیں گے۔
راجناتھ سنگھ  نے کہا کہ ہم ہندوستان کے عوام کو دھوکہ دے کر سیاست نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ہم آپ  کے اندر دہشت  پیدا کرکے بھی سیاست نہیں کرنا چاہتے۔ہم سیاست کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے دلوں کو جیت کر سیاست کرنا چاہتے ہیں۔آپ نے دیکھا کہ انتخابات سے پہلے ہمارے وزیر اعظم نے کتنے بڑے بڑے قدم اٹھائے۔اتر پردیش کے کسانوں کا کچھ بھگتان ہوا ہے اور کچھ نہیں ہوا ہے۔ میں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ جو  بھگتان نہیں ہوا ہے میرے کسان بھائیوں پر گھبرانا مت اتر پردیش کی حکومت ایک ایک رقم ادا کرے گی۔ آپ جسم کے پسینے کی کمائی کو ہم ضائع نہیں ہونے دیں گے۔
 



Comments


Scroll to Top