Latest News

بی جے پی نیتا نے شاہین باغ کو بتایا 'شیطان باغ'، آئی ایس آئی ایس سے کیا موازنہ

بی جے پی نیتا نے شاہین باغ کو بتایا 'شیطان باغ'، آئی ایس آئی ایس سے کیا موازنہ

نئی دہلی : دہلی اسمبلی الیکشن کی تاریخ  جیسے جیسے نزدیک آرہی ہے ویسے۔ویسے شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے )کا مسئلہ بھی گرماتا جارہا ہے۔ اب بی جے پی کے قومی  سیکرٹری ترون چگھ نے ایک متنازعہ بیان دیتے ہوئے شاہین باغ کا موازنہ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ  (آئی ایس آئی ایس )سے کرڈالا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے بی جے پی لیڈر  انوراگ ٹھاکر کے اس بیان کی بھی حمایت ہے جس کیلئے مرکزی وزیر سے جواب تک مانگا جاچکا ہے۔ ترون چھگ نے شاہین باغ کو شیطان باغ بھی بتایا۔

PunjabKesari

https://twitter.com/tarunchughbjp/status/1222397979245469697?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1222397979245469697&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fnorth-india-delhi-ncr-bjp-leader-tarun-chugh-compared-shaheen-bagh-with-isis-on-caa-protest-snm-291706.html
دہلی کو شام نہیں بننے دیں گے
  چگھ نے ٹویٹ کیا کہ ہم دہلی کو شام نہیں بننے دیں گے اور انہیں کے ماڈیول کی طرح کام نہیں کرنے دیں گے جہاں عورتوں اور بچوں کو ہتھیار بنا کر ان کا استعمال کیا جاتا ہے۔ چگھ نے کہا کہ دہلی میں اہم راستوں کو بند کر کے دہلی کے لوگوں کے دماغ میں خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ہم دہلی کو جلانے نہیں دیں گے۔ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے انوراگ ٹھاکر کے بیان کو ہیش ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے۔ "ملک کے غداروں کو .... غلط نہیں ہے۔ ہندستان کی سالمیت  کو کسی کو بھی توڑنے نہیں دیں گے۔ شاہین باغ کا مطلب شیطان باغ ہے۔ جیسے آئی ایس آئی ایس نے خواتین، بچوں کا استعمال کیا ہے یہ بھی اسی کا ماڈیول اپنا رہے ہیں۔ ہندوستان میں حافظ سعید کے خیالات کو برداشت نہیں کیا جائے گا"۔

https://twitter.com/tarunchughbjp/status/1222393196233150464
غور طلب ہے کہ اسی بیان کے چلتے انوراگ ٹھاکر نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں پارٹی اسٹار پارٹی کے اسٹار کیمپین  چلانے والوں کو فہرست سے ہٹا دیا گیا۔پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے شاہین باغ کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ نجف گڑھ میں ریلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ، 'آپ کا ایک ووٹ ملک بھر میں یہ پیغام بھیجے گا کہ نجف گڑھ شاہین باغ کے ساتھ ہے یا بھارت ماتا کے بیٹوں کے ساتھ۔'

PunjabKesari
بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرویش ورما نے شاہین باغ کا موازنہ کشمیر سے کیا۔ ورما نے یہاں تک کہا کہ اگر ان کی پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو شاہین باغ کو ایک گھنٹہ میں ہی خالی کرا لیا جائے گا۔ پرویش نے مزید کہا ، 'دہلی کے عوام کو شعوری فیصلہ لینا پڑے گا۔ یہ لوگ آپ کے گھروں میں داخل ہوں گے، آپ کی بہنوں اور بیٹیوں کو اٹھائیں گے ، ریپ کریں گے اور انہیں ماریں گے



Comments


Scroll to Top