Latest News

وزیر اعلیٰ یوگی نے ''رن فاریونٹی'' میں کہا- ملک کو تقسیم کرنے والوں کے منصوبوں کو کبھی پورانہیں دیں گے

وزیر اعلیٰ یوگی نے ''رن فاریونٹی'' میں کہا- ملک کو تقسیم کرنے والوں کے منصوبوں کو کبھی پورانہیں دیں گے

جمعرات کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کی جینتی پر' رن فار یونٹی 'کو  اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ لوگ خاص طور پر نوجوان سردار ولبھ بھائی پٹیل کی زندگی کے اقدار اور آدرشوں کو اپنائیں۔

PunjabKesari
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ پٹیل نے 563 ریاستوں کو بھارتیہ  جمہوریہ کا حصہ بنایا۔ لہٰذا ہم ملک کو بانٹنے والوں کے منصوبے کبھی پورے نہیں ہونے دیں گے۔آج بھی بہت سے ممالک میں مخالف طاقتیں سرگرم ہیں۔اپنے فائدہ کے لئے وہ ذات، مذہب، علاقے اور زبان کی بنیاد پر مسلسل ملک کو  توڑنے کی سازش میں ہیں۔ایسی قوتوں کو بے نقاب کریں۔یہی کام سردار پٹیل نے ملک کے پہلے وزیر داخلہ کے طور پر کیا تھا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ 6جنوری 1948 کو سردار ولبھ بھائی پٹیل لکھنؤ کے شاہی محل آئے تھے۔اسی سال ستمبر میں وارانسی اور نومبر میں پریاگراج بھی گئے تھے۔

PunjabKesari
جمعرات کو یہاں سردار پٹیل کی جینتی پر ہے  جی پی اوپارک واقع ان کے مجسمہ پر شر گلہائے عقیدت  پیش کرنے کے  ساتھ وزیر اعلیٰ نے ایکتا دوڑ(رن فار یونٹی )کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملک کی سالمیت اور اتحاد کے لئے پٹیل کے اہم کردار، ان کے  عالیشان شخصیت اور ملک کے لئے  کئے گئے کاموں کو لوگ جانیں۔ اس کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کی پیدائش کی جگہ پر ملک ہی نہیں دنیاں کا بلند ترین مجسمہ ( سٹیچیو آف یونٹی)کی تعمیر کرائی۔پروگرام میں حکومت کے وزیر برجیش پاٹھک، گوپال جی ٹنڈن، ڈاکٹر مہندر سنگھ، ڈی جی پی  اوپی سنگھ، اپر چیف سیکرٹری اونیش اوستھی اور دیگر معزز لوگ موجود تھے۔
 



Comments


Scroll to Top