Latest News

نرملا سیتا رمن کے بیان پر اعظم خان کا طنز:پیاز ہی کیوں ، لہسن ،گوشت  سب کھانا بند کردو

نرملا سیتا رمن کے بیان پر اعظم خان کا طنز:پیاز ہی کیوں ، لہسن ،گوشت  سب کھانا بند کردو

رامپور : وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن  کے مشہور بیان 'میں پیاز نہیں کھاتی ' پر سپا ایم پی اعظم خان نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے ۔ اعظم نے طنز کستے ہوئے کہا کہ پیاز ہی کیوں  لہسن ، میٹ (گوشت) بھی کھانہ بند کردینا چاہئے ۔ 
اعظم خان نے کہا،' پیاز کھانا بند کردیں ، اس ے کھانے کی کیا ضرورت ہے ؟ ہمارے جین بھائی نہیں کھاتے ہیں ۔ پیاز کھانا بند کرو ، لہسن کھانا  بند کرو ، گوشت کھانا بند کرو ، سب کچھ بچ جائے گا ۔ 
غور طلب ہے کہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے منگل کے روز پارلیمنٹ میں پیاز کے بارے میں تفصیلی جواب دیتے ہوئے ایک تبصرہ کیا تھا جس کی کافی چرچہ ہوئی تھی ۔ انہوں نے ایک ایم پی کے تبصرے کے بعد کہا تھا ،' میں اتنا لہسن پیاز نہیں کھاتی ہوں ۔ آپ فکر مت کیجئے ، میں ایسے پریوار سے آتی ہوں جہاں زیادہ پیاز لہسن کا مطلب نہیں ہے ۔ '
 



Comments


Scroll to Top