Latest News

دہلی انتخابات: کیجریوال نے الیکشن کمیشن سے پوچھا - گھنٹوں بعد بھی  ووٹنگ کا حتمی فیصد کیوں جاری نہیں ہوا، دیا یہ جواب

دہلی انتخابات: کیجریوال نے الیکشن کمیشن سے پوچھا - گھنٹوں بعد بھی  ووٹنگ کا حتمی فیصد کیوں جاری نہیں ہوا، دیا یہ جواب

نئی دہلی : دہلی اسمبلی انتخابات کیلئے ہفتہ کو ووٹنگ ہوچکی ہے ۔ اب 11 فروری کو نتائج آئیں گے ۔ نتائج سے پہلے عام آدمی پارٹی نے الیکشن کمیشن پر نشانہ سادھا ہے ۔ عام آدمی پارٹی نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ووٹنگ کے گھنٹوں بعد بھی الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کا فیصد جاری کیوں نہیں کیا ۔ 

PunjabKesari
بتادیں کہ دہلی اسمبلی انتخابات میں ہفتہ کو شام چھ بجے تک 57.6 فیصد ووٹنگ درج کی گئی تھی ۔ وہیں رات 10.30 بجے تک 61.46 فیصد ووٹنگ ہوئی ۔ لیکن ایک حتمی ووٹنگ فیصد سامنے نہیں آئی ہے ۔
عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ یقینی طور پر حیران کن ہے ۔ الیکشن کمیشن کیا کر رہا ہے ۔ ووٹنگ کے کئی گھنٹوں بعد بھی الیکشن کمیشن ووٹنگ فیصد جاری نہیں کررہا ہے ۔

PunjabKesari
ادھر عام آدمی پارٹی کے لیڈر سنجے سنگھ نے کہا کہ کل دہلی کے الیکشن ختم ہوئے ۔ 70 سال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہوگا کہ الیکشن کمیشن یہ بتانے کیلئے تیار نہیں ہے کہ کتنی فیصد ووٹنگ ہوئی ، اس کا مطلب کہیں کچھ دال میں کالا ہے ۔ اندر ہی اندر کوئی کھیل چل رہا ہے ۔
وہیں کیجریوال کے اس سوال کے بعد الیکشن کمیشن نے جواب دیا ۔ کمیشن نے کہا کہ ڈیٹا انٹری کا کام پورا ہونے کے بعد حتمی اعداد و شمار جاری کئے جائیں گے ۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ اتوار دیر شام تک ووٹنگ کے حتمی اعداد و شمار جاری کردئیے  جائیں گے ۔
 



Comments


Scroll to Top