Latest News

ریشبھ پنت نہیں بلکہ اس وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں دھونی ، بڑی وجہ آئی سامنے

ریشبھ پنت نہیں بلکہ اس وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں دھونی ، بڑی وجہ آئی سامنے

نئی دہلی : بھارتیہ وکیٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی ورلڈ کپ کے بعد سے ہی ٹیم انڈیا سے دور ہیں ۔  پہلے ویسٹ انڈیز دورہ اس کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں دھونی نے ٹیم سے دوری بنائی رکھی ۔ اس درمیان خبر آئی تھی کہ دھونی اس لئے آگے نہیں آ رہے کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ بی سی سی آئی پنت کو اگلے سال ہونے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے مناسب موقع دے لیکن اب خبر باہر آرہی ہے کہ دھونی چوٹ کی وجہ سے واپسی نہیں کرپارہے ہیں ۔ 

PunjabKesari
ایک اخبار میں شایع رپورٹ کے مطابق دھونی ورلڈ کپ کے دوران ہی کلائی اور پیٹھ درد کے مسئلے سے جوجھ رہے تھے ۔ ٹورنا منٹ کے دوران ان کی چوٹ اور بڑھ گئی ۔ رپورٹ میں اس بات کا بھی ذکر ہے کہ دھونی کو اس چوٹ سے پوری طرح ابھرنے کے لئے نومبر تک کا وقت لگ جائے گا ۔  اسی سال آئی پی ایل کے دوران بھی دھونی جب موہالی کے کنگس الیون پنجاب کے خلاف میچ کھیل رہے تھے تبھی وہ پیٹھ درد سے پریشان دکھائی دئیے تھے ۔ دھونی اسی درد کی وجہ سے کچھ میچ میں کھیلے نہیں تھے ۔ 

PunjabKesari
بتا دیں کہ کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد سے ہی دھونی پر ریٹائرمنٹ لینے کا دباؤ بڑھ گیا تھا ۔ دھونی اس سے پہلے ہی فوج میں ڈیوٹی کیلئے دو مہینے کی چھٹی پر چلے گئے تھے ۔ اسی دوران ٹیم انڈیا کا ویسٹ انڈیز دورہ بھی نکل گیا ۔ اب جب ٹیم انڈیا جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کھیل رہی ہے تو دھونی کے زخمی ہونے کی خبر باہر آرہی ہے ۔ امید ہے کہ دھونی نومبر میں واپسی کر سکتے ہیں جب ہندوستانی ٹیم بنگلہ دیش دورے پر جائے گی ۔ 



Comments


Scroll to Top