Latest News

مرکزی وزیر بولے ،'' جو بھارت ماتا کی جے کہنے کو تیار ہے  ، وہی رہے گا اس ملک میں ''

مرکزی وزیر بولے ،'' جو بھارت ماتا کی جے کہنے کو تیار ہے  ، وہی رہے گا اس ملک میں ''

نیشنل ڈیسک : مرکزی وزیر دھرمیندر  پردھان نے شہریت ترمیمی قانون اور قومی شہریت رجسٹر کی مخالفت کررہے لوگوں پر سنیچر کے روز نشانہ سادھتے ہوئے ان سے سوال کیا کہ کیا وہ ملک کو 'دھرمشالہ' بنانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کی ایک تقریب میں یہاں  کہا کہ بھگت سنگھ اور سبھاش چندر بوس جیسے لوگوں نے ملک کی آزادی کے لئے اپنی زندگی قربان کردی ۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا اب ہمارے ملک کو دھرمشالہ بنانے جارہے ہیں ، جہاں کوئی بھی بغیر روک ٹوک کے گھوم سکے ۔ 
انہوں نے مزید کہا،' اس لئے ہمیں یہ چنوتی قبول کرنی ہوگی اور ہمیں یہ یقینی کرنا ہوگا کہ صرف وہ لوگ ہی  یہاں رہ سکیں  جو ،' بھارت ماتا کی جے ' کہنے یک لئے تیار ہے ۔ 'پردھان نے یہاں جاٹے گاؤں میں سٹی گیٹ سٹیشن کی 'بھومی پوجن '  تقریب  کے بعد یہ تبصرہ کیا ۔
 



Comments


Scroll to Top