National News

بی جے پی  لیڈر کا  عجیب بیان- جہاں گائے رہتی ہے ، وہاں دنیا کا کوئی بھی وائرس نہیں آسکتا

بی جے پی  لیڈر کا  عجیب بیان- جہاں گائے رہتی ہے ، وہاں دنیا کا کوئی بھی وائرس نہیں آسکتا

غازی آباد: جہاں ایک طرف  کورونا وائرس کو لے کر اتر پردیش کی حکومت نے ریاست میں الرٹ جاری کیا ہے،  وہیں دوسری طرف ان کے ہی ممبر اسمبلی نند کشور گوجر مکمل طور پر بے فکر ہیں۔ جب ان سے علاقے میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کی بات کی گئی تو انہوں نے عجیب و غریب بیان دیا۔گوجر کا کہنا ہے کہ جہاں گائے رہتی ہے وہاں دنیا کا کوئی بھی وائرس نہیں آ سکتا ہے۔

PunjabKesari
دراصل نند کشور گوجر سے سوال کیا گیا تھا کہ لونکا صحت مرکز کے حالات بہت برے ہیں،گندگی بہت ہے، ایسے میں  کورونا وائرس سے کس طرح نمٹا جائے گا۔اس سوال کا جواب دیتے ہوئے بی جے پی ممبر اسمبلی نند کشور گوجر نے کہا کہ کورونا  کی ہمت نہیں ہے لونی میں آ جائے گا کیونکہ یہاں رام راج ہے۔ یہاں 9گئو شالائیں  ہیں۔لوگ مذہبی کام  کے تئیں بہت ہی آگاہ ہیں، جہاں گائے رہتی ہے وہاں دنیا کا کوئی بھی وائرس نہیں آ سکتا ہے۔
ممبر اسمبلی نے کہا کہ لونی کے پہلے حالات جو بھی رہے ہو ں،لیکن اب یہاں دنیا کا کوئی بھی وائرس نہیں آ سکتا ہے۔اس کی ذمہ داری ہماری ہے کہ یہاں کوئی وائرس نہ آئے۔دنیا کے جتنے بھی وائرس ہیں ہماری انہیں وارننگ ہے کہ کوئی بھی وائرس نہیں گھس سکتا لونی میں۔

PunjabKesari
ممبر اسمبلی یہیں نہیں رکے انہوں نے کہا کہ لونی کے اندر رام راج ہے۔ یہاں گوکل میں گائیں ادھر ادھر گھومتی رہتی ہیں۔  بھگوان کی کرپا سے یہاں کوئی بھی وائرس نہیں آ سکتا ہے۔ ممبر اسمبلی نے کہا کہ لونی میں چاہے کوئی انسان کے طور پر وائرس ہو یا دنیا کا کوئی دوسرا وائرس یہاں آ نہیں سکتا، اگر آئے گا تو ہم اسے ٹھیک کر دیں گے۔
 



Comments


Scroll to Top