نئی دہلی: دہلی کے موجپور چوک پر 24 فروری کو ہوئے تشدد کے دوران پولیس کے نوجوان پر پستول تاننے والا اور مسلسل فائرنگ کرنے والا ملزم شاہ رخ غائب ہے۔شاہ رخ نہ تو اپنے گھر پر ہے نہ ہی پولیس حراست میں۔دہلی پولیس کا صاف کہنا ہے کہ اسے نہ تو دہلی پولیس نے ہی گرفتار کیا ہے اور نہ ہی اسے حراست میں لیا گیا ہے۔ اس کے بعد سے یہ سوال اٹھنے لگا ہے کہ آخر پولیس کے جوان کے سامنے مسلسل فائرنگ کرنے والا ملزم آخر ہے تو کہا ہے۔ کیا وہ واردات کے بعد سے فرار ہے۔
یہیں نہیں شروعات میں خبر آئی تھی کہ دہلی پولیس اسے حراست میں لے کر پوچھ گچھ کر رہی ہے اور اس کے بعد میں گرفتار کر لیا گیا،لیکن دہلی پولیس ایسی کسی بھی بات سے صاف انکار کر رہی ہے۔ معلومات کے مطابق، کسی بھی ملزم کو پولیس سی آر پی سی کی دفعہ 82 کے تحت اسے 24 گھنٹے سے زیادہ وقت تک پولیس حراست میں نہیں رکھ سکتے ہیں۔
ملزم کو عدالت میں پیش کرنا ہوتا ہے ،لیکن واقعہ کو گزرے 72 گھنٹے ہو گئے ہیں۔اگر پولیس نے اسے حراست میں لیا تھا تو اب تک عدالت میں پیش کرنا ہوتا۔لیکن شاہ رخ کی حراست کی بات سے پولیس نے انکار کر دیا ہے۔