سپورٹس ڈیسک : ہندوستانی ٹیم کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک 'سکسر کنگ' یووراج سنگھ آج اپنا 38 واں یوم پیدائش منا رہی ہے ۔ اکثر آپنے یووراج کو کرکٹ کے میدان پر چوکے - چھکے لگاتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن انہوں نے حال ہی میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی ۔ وہیں یووراج کے کرکٹ کیریئر کی بات کریں تو یووراج بہت ہمت والے کھلاڑی ہیں ۔ انہوں نے ورلڈ 2011 میں ہندوستان کو جیت دلانے میں اہم کردار نبھایا ، جی ہاں تو چلئے آج ہم آپ کو اس عظیم کھلاڑی کے کرکٹ کیریئر کے بارے میں کچھ خاص باتوں سے روبرو کروانے جارہے ہیں ۔ جسے پڑھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے ۔
2007 میں ورلڈ کپ میں یووراج نے جڑے ایک اوور میں 6 چھکے
https://twitter.com/CricTacks/status/1204972438162771969
3 اکتوبر 2000 کو کینیا کے خلاف ہندوستان اپنا بین الاقوامی کیریئر شروع کرنے والے یووراج سنگھ نے کرکٹ کی دنیا میں خوب نام کمایا اور ہندوستان کو اپنے دم پر کئی میچ جتائے ۔ یووراج سنگھ نے 2007 میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ انگلینڈ کے خلاف سٹوئرڈ براڈ کے ایک اوور کی 6 گیندوں میں 6 چھکے لگائے تھے ۔ یووراج سنگھ نے یہ کمان 11 سال پہلے کیا تھا اور اسی دن یووراج نے ایک ایسا ریکارڈ بنایا تھا جو آج بھی قائم ہے ۔ یہ خاص بات ہے کہ کمال دنیا کا کوئی دیگر کھاڑی کر ہی نہیں سکا ۔
کوہلی کے فیصلے سے بدلی یووراج کی زندگی
جب ہندوستان دوسرا ورلڈ کپ (2011) دلانے میں سب سے اہم کردار ادا کرنے والے بلے باز کو خراب فارم کے چلتے ٹیم سے باہر کردیا گیا تھا ۔ ساری امیدیں ختم نظر آرہی تھیں ۔ تبھی انہیں گذشتہ سال یعنی جنوری 2017 میں خود کو ثابت کرنے کا ایک اور موقع دیا گیا ۔ تب ٹیم انڈیا کی کمان سٹار کھلاڑی وراٹ کوہلی کے ہاتھوں میں تھی ۔
یووراج نے اس بالی وڈ اداکاری سے کی شادی
وہیں یووراج نے اپنی ہمسفر کو بالی وڈ انڈسٹری سے منتخب کیا ۔ جس کا نام ہے ہیزل ، آپ کو بتا دیں کہ بالی وڈ میں قرینہ کپور کی دوست کا کردار فلم باڈی گارڈ میں ادا کیا تھا ۔ کرکٹر یووراج سنگھ کے ساتھ لمبے رشتے کے بعد ہیزل کیچ نے 2016 میں شادی کی تھی ۔ بتا دیں کہ ہیزل کیچ سے پہلے بالی وڈ کی کئی ہیروئنوں نے ڈپریشن کا شکار ہونے کی بات قبول کی تھی ۔ جس میں دیپیکا پادکون جیسی ہیروئن کا نام بھی شامل ہے ۔ انہوں نے بتایا تھا کہ کیسے ڈپریشن پر فتح حاصل کر اداکاراؤں میں اپن انام درج کرایا ۔
کچھ ایسا رہا کرکٹ کیریئر
بتا دیں خہ اگر یووراج سنگھ کے کرکٹ کیریئر میں ایک نظڑ ڈالیں تو انہوں نے ونڈے 304 میچوں میں 14 سنچری اور 52 نصف سنچریوں کے ساتھ 8701 رن بنائے ہیں ۔ ونڈے کرکٹ میں یووراج سنگھ کی اوسط 36.50کی ہے ۔ وہیں 40 ٹیسٹ میچوں میں یووراج کے بلے سے 3 سنچری اور 11 نصف سنچریاں نکلیں ۔ یوووراج نے 33.79 کے اوسط سے ٹیسٹ کرکٹ میں 1900 رن بنائے ۔ وہیں ٹی 20- میں 58 میچوں میں 8 نصف سنچریوں کے دم پر 1177 رن بنائے ۔ ٹی20- میں یووراج کا سٹرائیک ریٹ 136.4 رہا ۔