National News

وہاٹس ایپ میں شامل ہوا نیا  فیچر: اب آپ کی مرضی کے بغیر کوئی نہیں کرسکے گا گروپ میں ایڈ

وہاٹس ایپ میں شامل ہوا نیا  فیچر: اب آپ کی مرضی کے بغیر کوئی نہیں کرسکے گا گروپ میں ایڈ

گیجیٹ ڈیسک : وقت کے ساتھ ساتھ وہاٹس ایپ بہتر بنانے کیلئے اس میں کئی کمال کے فیچرز کو شامل کیا جارہا ہے ۔ اب وہاٹس ایپ میں ایک ایسا فیچر جوڑا گیا ہے جس سے آپ کی مرضی کے بغیر کوئی بھی یوزر آپ کو گروپ میں نہیں جوڑ سکے گا ۔  اس فیچر کا نام بلیک لسٹ کانٹیکٹ ہے ۔ اس فیچر کو صارفین اینڈرائیڈ اور آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم پر استعمال کر پائیں گے لیکن اس کیلئے آپ کو وہاٹس ایپ کو اپڈیٹ کرنا ہوگا ۔ آپ کو بتا دیں کہ بلیک لسٹ کانٹیکٹ فیچر جلد ہی سبھی وہاٹس ایپ صارفین کیلئے دستیاب ہوجائے گا ۔ 

PunjabKesari
ایسے کر سکتے ہیں اس فیچر کو ایکٹو
اس فیچر کا استعمال کرنے کیلئے وہاٹس ایپ کو اپڈیٹ کر نے کے بعد سیٹنگ میں جا کراکاؤنٹ پر کلک کرنا ہوگا ۔ اس کے بعد پرائیویسی میں جاکر دوبار کلک کرنے پر آپ کو سامنے تین آپشن  ملیں جن میں سے آپ کو کسی کو ایک انتخاب کر سکتے ہیں  لیکن تیسرے آپشن کلک کرنے پر آپ کے سامنے ایک نیا پیج کھل جائے گا جس میں آپ کو آپ کے تمام کانٹیکٹ دکھائی دیں گے ۔ ان کانٹیکٹس فہرست میں سے آپ اپنے حساب سے کسی بھی کانٹیکٹ کو بلاک کر سکتے ہیں ۔ 



Comments


Scroll to Top