گیجیٹ ڈیسک:ٹک ٹاک ایپ کا استعمال کرنا لوگ کافی پسند کر رہے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ مقبولیت کے معاملے میں ٹک ٹاک نے دوسری سبھی ایپس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ سینسر ٹائور نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جنوری 2020میں ٹک ٹاک نے وہاٹس ایپ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور یہ ایپ اب دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈائون لوڈ کی جانی والی ایپ بن گئی ہے ۔
ڈیٹا کے مطابق ٹک ٹاک ایپ 34.4فیصد ڈائون لوڈ کے ساتھ بھارت میں نمبر 1پر رہی ہے ، وہی برازیل میں اس ایپ کے 10.4فیصد ڈائون لوڈ و امریکہ میں اس کے 7.3فیصد ڈائون لوڈ کئے گئے ہیں۔
فروری میں اور بھی بڑھے گا آنکڑہ
آپ کو بتا دیں کہ ٹک ٹاک ایپ کی ٹوٹل ڈائون لوڈ 182کروڑ کے عدد کو پار کر چکی ہے ۔ ایسے میں مانا جا رہا ہے کہ فروری میں ڈائون لوڈ اور بھی زیادہ رہنے والی ہے ۔