Latest News

وقار زکا نے اگلا زہر : کہا ، دیپیکا کا دیکھ کر آتی ہے الٹی ،پاکستان میں بھارت سے زیادہ ہے خوبصورتی

وقار زکا نے اگلا زہر : کہا ، دیپیکا کا دیکھ کر آتی ہے الٹی ،پاکستان میں بھارت سے زیادہ ہے خوبصورتی

ممبئی : جموں کشمیر سے دفعہ 370 ہٹانے کے بعد سے ہی پاکستان کا حال بہت برا ہے ۔ سوشل میڈیا پر نہ صرف پاکستانی لیڈر بلکہ اب وہاں کے سیلی برٹی بھی بری طرح سے بوکھلائے ہوئے ہیں ۔ اتنا ہی نہیں پاکستانی سیلی برٹی نے انڈیا اور بالی ڈ کے خلاف الٹا سیدھا بولنے شروع کردیا ہے ۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر پاکستانی ویڈیو جاکی وقار زکا کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے ۔ 
اس ویڈیو میں وہ دیپیکا پادوکون سمیت پرینکا چوپڑہ کی شکل کو لے کر الٹی سیدھی باتیں بولتے دکھائی دے رہے ہیں ۔ وقار زکا ویڈیو جاکی ہونے کے ساتھ سوشل ایکٹوسٹ بھی ہیں ۔ اس ویڈیو میں وہ کار کے اندر بیٹھے ہیں اور انہوں نے جتنا بھی زہر اگلا ہے وہ شاید دیپیکا - پرینکا کے مداحوں کو پسند نہ آئے ۔ 
وقار نے اس میں پاکستانی وزیر اعظم  سے پاکستان میں بھارتیہ اداکاراؤں کے بل بورڈس ہٹانے کی مانگ کی ہے ۔ اس کے ساتھ ملٹی نیشنل کمپنیوں کو کہا ہے اگر انہیں پاکستان میں کاروبار کرنا ہے تو وہ ہندوستانی اداکاروں کو تشہیر کیلئے استعمال نہ کریں ۔ وقار نے کہا کہ اس بار جب انہوں نے دیپیکا کو سامنے سے دیکھا تو انہیں الٹی آگئی تھی ۔ وہیں دیسی گرل پرینکا کو میں نے دبئی میں دیکھا تھا ۔ وقار نے کہا کہ پرینکا کو دیکھنے کے بعد وہ خود پر یقین نہیں کرپارہے تھے اور سوچنے لگے کہ یہ کون سا میک اپ کرتی ہیں ۔ پاکستان میں ان سے چھی لڑکیاں ہیں ۔ 
 



Comments


Scroll to Top