Latest News

وہاب ریاض نے گیند پرتھوک لگا کر کورونا کے ضوابط کی خلاف ورزی کی،میدان پر زبردست ہنگامہ

وہاب ریاض نے گیند پرتھوک لگا کر کورونا کے ضوابط کی خلاف ورزی کی،میدان پر زبردست ہنگامہ

راولپنڈی: ہفتہ کے روز پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلے ٹی -20 انٹرنیشنل میچ کے دوران عجیب وغریب نظارہ دیکھنے کو ملا۔ پاکستان کے بائیں ہاتھ کے تجربہ کار تیز گیند باز وہاب ریاض نے کووڈ-19 ضوابط کی خلاف ورزی کردی۔ انہوں نے میچ کے دوران گیند پر لار  لگا دی۔ کورونا کے اس دور میں آئی سی سی کے ضوابط کے مطابق گیند پر لار یا تھوک لگانے کی پابندی ہے۔ بعد میں امپائروں نے انہیں ضوابط کے بارے میں سمجھایا۔

Pakistan vs Zimbabwe: Wahab Riaz Gets Warning for Using Saliva on Ball  During First T20I
کھیل کو روکنا پڑا
یہ حادثہ زمبابوے کی اننگ کے 11 ویں اوور میں پیش آیا، جب گیند بازی کے لئے وہاب ریاض کو امپائر علیم ڈار اور ایشیا یعقوب نے گیند پر لار لگاتے ہوئے دیکھا۔ امپائروں نے اس کے بعد گیند باز وہاب ریاض سے گیند کو زمین پر رکھنے کو کہا۔ ریزرو امپائر اس کے بعد میدان پر وائپس لے کر آئے، جس سے امپائروں سے گیند کو صاف کیا۔ اس کے علاوہ سینیٹائزر کا استعمال کیا گیا اور پھر کھیل دوبارہ شروع ہوا۔


پہلے بھی پاکستانی گیند بازوں نے کی ہے ایسی حرکت
اگست میں پاکستان کے تیز گیند باز محمد عامر کو اولڈ ٹریفرڈ میں انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی -20 بین الاقوامی میچ کے دوران گیند پر لار لگانے کے لئے وارننگ دی گئی تھی۔
آئی پی ایل میں پکڑے گئے کھلاڑی
انڈین پریمیئر لیگ 2020 (آئی پی ایل 2020) کے دوران رائل چیلنجرس بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی اور راجستھان رائلس کے بلے باز رابن اتھپا کو بالترتیب دہلی کیپٹلس اور کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے خلاف فیلڈنگ کرنے کے دوران گیند پر لار لگاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

Pakistan's Wahab Riaz gets warning for using saliva on ball - Sportstar
کیا کہتا ہے ضابطہ
بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے ضوابط کے مطابق، گیند پر لار لگانے کے لئے تین بار وارننگ دیئے جانے کے بعد گیند بازی ٹیم پر پانچ پوائنٹ کا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔
پاکستان کی جیت
کپتان بابر اعظم کی نصف سنچری کی مدد سے پاکستان نے ہفتہ کو پہلے ٹی-20 بین الاقوامی میچ میں زمبابوے کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔ بابر اعظم نے 55 گیندوں میں 82 رن بناکر اپنی 15 ویں نصف سنچری مکمل کی۔ پاکستان نے 18.5 اوور میں 4 وکٹ پر 157 رن بناکر تین میچوں کی سیریز میں 1.0 کی سبقت بنا لی۔



Comments


Scroll to Top