National News

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات : پہلے مرحلے کی 13 سیٹوں پر ووٹنگ جاری

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات : پہلے مرحلے کی 13 سیٹوں پر ووٹنگ جاری

رانچی : جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے تحت پہلے مرحلے میں 6 اضلاع کی 13 سیٹوں  پر ووٹنگ جاری ہے ۔ پہلے مرحلے میں چترا ، گملا، بشُن پور ، لوہردگا، منیکا ، لاتیہار، پانکی ، ڈالٹن گنج، وشرام پور ، چھتر پور ، حسین آباد ، گڑھوا، بھوناتھ پور سیٹ پر ووٹنگ ہورہی ہے ۔ 

https://twitter.com/dasraghubar/status/1200572651112153088

https://twitter.com/dasraghubar/status/1200572902782881792
وزیر اعلیٰ رگھوور داس نے ٹویٹ کر عوام سے بڑی تعداد میں ووٹنگ میں کرنے کی اپیل کی ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ آپ کا ایک ایک ووٹ خوشحال جھارکھنڈ  کی تعمیر کرے گا ، جھارکھنڈ میں مضبوط اور مستحکم حکومت بنائے گا ۔ آپ کا ایک ایک ووٹ جھارکھنڈ کے ترقیاتی سفر میں بیحد اہم ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پہلی بار ووٹنگ کررہے نوجوانوں سے گذارش ہے کہ نیو جھارکھنڈ کیلئے ووٹ کریں ۔ ملک کی ایکتا ، سالمیت کیلئے ووٹ کریں ، جھارکھنڈ کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ووٹ کریں ۔ 

https://twitter.com/dasraghubar/status/1200573154864828416



Comments


Scroll to Top