National News

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وراٹ کوہلی کی سرزنش

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وراٹ کوہلی کی سرزنش

چنئی :رائل چیلنجرز بنگلور (آرسی بی) کے کپتان وراٹ کوہلی کویہاں بدھ کے روز ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف میچ کے دوران آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے لئے میچ ریفری وینگلل نارائن کوٹی نے سرزنش کی ہے وراٹ پر ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کے آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کا الزام لگا ہے، جو میچ کے دوران کرکٹ آلات یا کپڑوں، میدان کے آلات یا فکسچر اور دیگرچیزوں کے غلط استعمال سے متعلق ہے۔

Watch: RCB skipper Virat Kohli smashes chair in disgust, reprimanded for  breaching IPL code of conduct
ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی کے معاملے میں میچ ریفری کا فیصلہ ہی حتمی اورپابند ہوتا ہے۔قابل ذکر ہے کہ جیسن ہولڈر کی گیند پر33 رن پر آوٹ ہونے کے بعد وراٹ کی ایک اشتہارکشن کے ساتھ ساتھ ڈگ آوٹ میں رکھی ایک کرسی کولات مارنے کی حرکت ٹی وی کیمروں میں قید ہوگئی تھی۔

Cricket News: Live Cricket Scores, Cricket Live News, Schedule - CricketNext


 



Comments


Scroll to Top