Latest News

یوم پیدائش پر خاص : محض کچھ ہی دنوں میں کر دکھا یا خود کو ثابت ، کئی عظیم بلے بازوں کو چھوڑ چکے ہیں

یوم پیدائش پر خاص : محض کچھ ہی دنوں میں کر دکھا یا خود کو ثابت ، کئی عظیم بلے بازوں کو چھوڑ چکے ہیں

جالندھر : بھارتیہ کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی 31 برس کے ہو گئے ہیں ۔ محض 10 سال لمبے اپنے کیریئر میں کئی عظیم کرکٹروں کو پیچھے چھوڑ چکے وراٹ کوہلی اس وقت دنیا کے سب سے خطرناک بلے بازوں میں شمار کئے جاتے ہیں ۔ ابھی گذشتہ  دنوں ہی انہوں نے ونڈے کرکٹ میں سب سے تیز 10 ہزار رنوں کا ریکارڈ بنایا تھا ۔ اوپر سے ویسٹ انڈیز کے خلاف لگاتار 3 سنچریاں لگا کر انہوں نے بتا دیا کہ آخر کیوں وہ دنیا کے عظیم بلے بازوں میں شمار کئے جاتے ہیں ۔ اس موقع پر ہند سماچار اپنے پڑھنے والوں کو کوہلی کی کچھ ذاتی زندگی اور حصولیابیوں  سے روبرو کروا رہا ہے ۔ 
کوہلی سب سے پہلے ہندوستان کے بطور کپتان انڈر 19 کا ورلڈ کپ دلوانے پر چرچہ میں آئے تھے ۔ 

PunjabKesari
2013 میں وراٹ کوہلی کو ارجن ایوارڈ حاصل ہوا تھا ۔ اس سے پہلے وہ آئی سی سی ونڈے پلیئر آف دی ایئر بنے تھے ۔ 

PunjabKesari
2013 میں ہی کوہلی نے وراٹ کوہلی فاؤنڈیشن کا آغاز کیا تھا۔ جس کا مقصد ضرورت مندوں کی مدد کرنا ہے ۔ 

PunjabKesari
2017 تک وراٹ کوہلی 17 کمپنیوں کے لئے برانڈ ایمبسیڈر بن گئے تھے ۔ ان میں آڈی ، ٹسّوٹ ، اوبر ، پیپسی ، فاسٹ ٹریک جیسے برانڈ شامل ہیں ۔ 

PunjabKesari
وراٹ کوہلی کے نام ونڈے کرکٹ میں ہندوستان کیلئے سب سے تیز 1000، 8000، 9000 اور 10000 رن بنانے کا ریکارڈ درج ہے ۔ 

PunjabKesari
بطور کپتان لگاتار 9 ٹیسٹ سیریز جیت کر وراٹ کوہلی نے آسٹریلیائی کپتان رکی پونٹنگ کے ریکارڈ کی برابری کی ۔ 

PunjabKesari
وراٹ کوہلی کے نام  ہندوستان کی جانب سے سب سے تیز سنچری (آسٹریلیا کے خلاف 52 گیند) لگانے کا ریکارڈ درج ہے ۔ 

PunjabKesari
وراٹ کوہلی 2010 سے لے کر 2016 تک ہندوستان کی طرف سے ہر سال ون ڈے میں سب سے زیادہ رن بنانے کھلاڑی ہیں ۔ 

PunjabKesari
وراٹ کوہلی واحد ایسے بلے باز ہیں جن کی ٹیسٹ ونڈے اور ٹی 20 میں اوسط 50 سے اوپر ہے ۔ 

PunjabKesari
وراٹ کوہلی کو بھارت کا سب سے بڑا کھیل اعزاز راجیو گاندھی  ایوارڈ دیا گیا ۔ 

PunjabKesari



Comments


Scroll to Top