National News

شہریت قانون کے خلاف تشدد سوچی سمجھی سازش، اس کے پیچھے آئی ایس آئی کا ہاتھ:بھاجپا لیڈر

شہریت قانون کے خلاف تشدد سوچی سمجھی سازش، اس کے پیچھے آئی ایس آئی کا ہاتھ:بھاجپا لیڈر

میرٹھ: شہریت قانون کو لیکر ملک بھر میں مچے  بوال پر تمام اپوزیشن جماعتوں نے بھارتیہ  جنتا پارٹی پر تابڑ توڑ حملہ کیا ۔اس پر بی جے پی نے  مناسب جواب بھی دیا ہے  ۔  اسی کڑی میں پر تشدد مظاہروں کو لے کر  بھاجپا کے قومی ترجمان  سدھانشو ترویدی نے میرٹھ میںایک پریس کانفرنس میں کہا  کہ  تشدد سوچی سمجھی سازش  تھی ۔ انہوں نے کہا کہ  یقینی طور پر اس کے پیچھے آئی ایس آئی کا ہاتھ ہے ۔

PunjabKesari
بھاجپا ترجمان نے  کہا کہ  آخر 4000 کی تعداد والے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں 30 ہزار طلباء کہاں پہنچ گئے ۔ یہ ایک پیشہ وارانہ جرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کس بڑے مولانا یا عالم نے  سی اے اے  کی مخالفت نہیں کی ، پھر تشدد اتنے بڑے پیمانے پر کیسے پھیل گیا ۔بھاجپا ترجمان نے کہاکہ  سی اے اے  کو لیکر ہوئے مظاہرے میں جامعہ ملیہ یونیورسٹی میں ایسڈ لے کر مظاہرین کیسے پہنچ گئے ، منہ پر کپڑا ، بیگ میں پتھربھر کر وہاں پہنچ گئے ۔ سی اے اے  میں مسلم لفظ کا ذکر نہیں پھر انہیں بھڑکایا گیا ۔

 



Comments


Scroll to Top