National News

ونس، بلنگز کی انگلینڈ ون ڈے ٹیم میں واپسی

ونس، بلنگز کی انگلینڈ ون ڈے ٹیم میں واپسی

 لندن انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف اگلے ماہ ہونے والی ون ڈے سیریز کے لیے جیمز ونس اور سیم بلنگس کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ ونس اور بلنگز نے جولائی 2021 سے ون ڈے کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔ ونس نے اپنے آخری ون ڈے میں پاکستان کے خلاف سنچری بنا کر انگلینڈ کو فتح سے ہمکنار کیا تھا۔

بلنگز نے ڈراپ ہونے سے پہلے آٹھ ون ڈے میچوں میں 56 کی اوسط سے 448 رنز بنائے۔ ای سی بی نے کہا کہ خراب فارم کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے باہر رہنے والے جیسن رائے کو بھی آسٹریلوی ون ڈے سیریز میں موقع دیا گیا ہے۔ لیوک ووڈ کو اپنی پہلی ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جب کہ ڈیوڈ ملان نے ہوم ون ڈے سیریز سے باہر ہونے کے بعد دوبارہ اسکواڈ میں جگہ بنائی ہے۔

یہ سیریز ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ نہیں ہے، حالانکہ اس سے انگلینڈ کو اگلے سال بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کو جانچنے کا موقع ملے گا۔ سیریز کا پہلا میچ 17 نومبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ دیگر دو میچز بالترتیب 19 نومبر (سڈنی)اور 22 نومبر (میلبورن) کو کھیلے جائیں گے۔ 
 



Comments


Scroll to Top