Latest News

ہمارے پریوار کی وجہ سے بھارت کے ساتھ ہے کشمیر : وکرما دتیہ سنگھ

ہمارے پریوار کی وجہ سے بھارت کے ساتھ ہے کشمیر : وکرما دتیہ سنگھ

جموں : مہاراجہ ہری سنگھ کے پوتے اور اودھم پور ڈوڈہ سیٹ سے کانگرس کے امیدوار وکرمادتیہ سنگھ نے کہا کہ آج اگر کشمیر بھارت کےس اتھ ہے تو صرف ان کے پریوار اور جواہر لال نہرو کی بدولت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کا پریوار صوبے کا راج پریوار ہے اور اپنے لوگوں سے دل سے جڑا ہوا ہے ۔ ہیرا نگر میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ ہم یہیں پر پیدا ہوئے اور پلے بڑھے اور ڈوگرہ صوبے کے لئے کام کررہے ہیں ۔ 
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ خود اس بات کا فیصلہ لےں کہ کس نے کام کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی آزادی کے لئے کانگرس نے لڑائی لڑی اور ان کے دادا جی مہاراج ہری سنگھ نے جواہر لال نہرو کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی کیا کہ جموں خشمیر بھارت کا حصہ رہے ۔ بھاجپا امیدوار اور ایم پی جتندر سنگھ پر الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جتندر سنگھ نے صرف ووٹ لئے اور لوگوں کےلئے کوئی کام نہیں کیا ۔ 
 



Comments


Scroll to Top