Latest News

اس رکشا والے کا ویڈیو دیکھ آپ کا بھی پسیج جائے گا دل

اس رکشا والے کا ویڈیو دیکھ آپ کا بھی پسیج جائے گا دل

نیشنل ڈیسک : کئی صوبوں میں مسلسل ہورہی بارش سے عام زندگی میں درہم برہم ہوگئی ہے ۔ لوگ گھروں میں رہنے کو مجبور ہیں تو وہیں سڑکوں پر آمدورفت بھی لگ بھگ ٹھپ ہوگئی ہے ۔ اسی درمیان رکشا والے کا ویڈیو سامنے آیا ہے ۔ جسے دیکھ کر ہر کسی کا دل پسیج جائے گا ۔ 

PunjabKesari
سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی اس ویڈیو  میں دکھائی دے رہا ہے کہ ایک شخص رکشا  سمیت پانی پھنسا ہوا ہے ۔ وہ رکشا کو کھینچنے کی بہت کوشش کررہا ہے لیکن پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے  ۔ ویڈیو میں سنائی پڑ رہا ہے کہ کچھ لوگ اسے رکشا وہیں چھوڑنے کو بال رہے ہیں لیکن وہ روتا ہوا آگے بڑھتا جارہا ہے ۔ 


ویڈیو بنانے والا یہ شخص کہتا سنائی دے رہا ہے کہ وہ غریب پانی میں ڈوب جائے گا ۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوری ہے ۔ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ واردات بہار کے دارالحکومت پٹنہ کی ہے ۔ وہیں اسے لے کر سیاست بھی شروع ہوگئی ۔ راشٹریہ جنتا دل ( آر جے ڈی ) نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے نتیش کمار پر حملہ بولا ہے ۔ پارٹی نے لکھا کہ بہترین حکمرانی کی بھینٹ چڑھے سمارٹ کی رقم کھا جانے والوں شرم کرو ۔ نتیش کمار - سشیل مودی کو غریبوں کی آہ لگے گی ۔ ایسے ویڈیو دیکھ کر کلیجا پھٹتا ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top