نئی دہلی : فٹبال میچ کی ٹکٹ بیچنے کیلئے سوئٹزر لینڈ کے ایک فٹ بال کلب نے ایک ایسی سکیم لگائی ہے جس کی وجہ سے انہیں مذمت کا شکار ہونا پڑ رہا ہے ۔ دراصل کلب نے اپنے میچوں کی ٹکٹ بیچنے کیلئے ایڈلٹ کے ڈیزائن کا سہارا لیا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ کچھ ماڈلس کی قابل اعتراض ویڈیوز بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپلوڈ کی ہیں ۔
ان ویڈیوز میں ماڈل بہت چھوٹے کپڑوں میں نظر آرہی ہیں اور اس کے پیچھے کلب کا لوگو لگا دکھتا ہے ۔ ساتھ ہی کیپشن لکھی گئی ہے ہے کہ اتوار کے کھیل کیلئے ٹکٹ کاؤنٹر پر بھیڑ ہے ۔ ویڈیوز سے اشارہ دیا گیا ہے کہ کلب کے دیوانوں میں کئی پورن سٹار بھی شامل ہیں لیکن معاملے بارے کلب کے ترجمان لوئیک لشر کا کہنا ہے کہ ہمیں اس ویڈیو کے بارے میں پوری طرح آگاہ ہیں اور اس کے ساتھ سرگرم طور پر نپٹنا چاہتے تھے ۔ ہمیں یہ بہتر لگا ، ہمیں لگا کہ اسے سوشل میڈیا پر ڈالا جائے تو لوگوں کو ہنسانے کا ذریعہ ملے گا ۔
کلب نے اپنے بیان میں کہا کہ ویڈیو کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس میں ہمارا لوگو بھی دکھائی دے رہا ہے ۔ ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، ہمارا مقصد اس پلیٹ فارم پر دکھنے والے لوگوں کے چہرے پر مسکان لانا ہی تھا ۔ اگر اس سے کسی کو دقت ہوتی ہے تو اس کیلئے معافی چاہتے ہیں ۔