National News

اکشے کمار اور روہت شیٹی کے درمیان مار پیٹ کا ویڈیو وائرل، جانئے کیا ہے حقیقت

اکشے کمار اور روہت شیٹی کے درمیان مار پیٹ کا ویڈیو وائرل، جانئے کیا ہے حقیقت

ممبئی: بالی و ڈ اسٹاراکشے کماراورروہت شیٹی اس وقت فلم سوریہ ونشی کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ اس فلم میں ان کے ساتھ کٹرینہ کیف بھی نظرآنے والی ہیں۔ واضح رہے کہ اکشے کماراورروہت شیٹی کا ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے، جس میں دونوں مارپیٹ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ان دونوں کے جھگڑے میں بیچ بچا ؤکرنے کے لئے کئی لوگ آجاتے ہیں اوردونوں کو الگ کرتے ہیں۔


دراصل اکشے کمارنے یہ مزاحیہ ویڈیو بنایا ہے، جوکہ زبردست طریقے سے وائرل ہورہا ہے۔ ویڈیو میں کٹرینہ کیف فون میں ایک انگریزی ویب سائٹ کی خبردکھاتی ہیں، جس میں لکھا ہوتا ہے کہ اکشے کمار اورروہت شیٹی کے درمیان جھگڑا ہوا ہے۔ اس کے بعد ویڈیو میں اکشے کماراورروہت شیٹی دکھائی دیتے ہیں۔ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ مارپیٹ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، آپ بھی دیکھئے یہ ویڈیو۔

PunjabKesari
واضح رہے روہت شیٹی کے ساتھ پہلی باراکشے کماراس طرح کی دھماکے دارفلم کے ساتھ نظرآئیں گے۔ روہت شیٹی کو دیکھ کرکہہ سکتے ہیں کہ وہ ایک کاپ  فرنچائزی بنا رہے ہیں۔ اکشے کمارپہلے بھی آن اورراؤڈی راٹھورجیسی فلموں میں پولیس کا دھماکے داررول کر چکے ہیں۔ اس فلم میں گلشن گروور کی بھی انٹری ہوچکی ہے، لیکن ان کے کردارکا انکشاف نہیں ہوا ہے۔ سوریہ ونشی ایک ایکشن فلم ہوگی، جس میں اکشے کمارکے ساتھ کٹرینہ کیف بھی نظرآئیں گی۔



Comments


Scroll to Top