Latest News

جموں -کشمیر: ڈوڈہ  میں سڑک حادثہ ، 16 افراد ہلاک ، چار دیگر زخمی

جموں -کشمیر: ڈوڈہ  میں سڑک حادثہ ، 16 افراد ہلاک ، چار دیگر زخمی

سری نگر:جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں منگل کے روز پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں 16 افراد ہلاک جبکہ چار دیگر زخمی  ہوگئے ۔
ایس یس پی ڈوڈہ ممتاز احمد نے بتایا کہ ضلع ڈوڈہ میں ایک چھوٹی مسافر گاڑی جس میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے ۔یہ گاڑی  کلینی سے  مرمٹ کے گاؤں جا رہی تھی ، 
کہ اچانک موڑ پر ڈرا ئیور نے کنٹرول کھودیا  اور بس  سڑک سے پھسل کر ایک گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہاکہ  یہ حادثہ   ضلع ڈوڈہ کے  مرمٹ  علاقے میں پیش آیا ، ۔ افسر نے بتایا کہ  مرنے والوں میں  دو بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زخمی کو علاج ومعالجہ کے لئے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ 
 



Comments


Scroll to Top