Latest News

مچھلی پر اللہ لکھا ہونے کا دعویٰ، لاکھوں میں لگ رہی ہے بولی

مچھلی پر اللہ لکھا ہونے کا دعویٰ، لاکھوں میں لگ رہی ہے بولی

شاملی : اترپردیش  کے شاملی ضلع میں کیرانہ کے رہنے والے شباب احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ اکویریم میں پل رہی ایک مچھلی پر اللہ لکھا ہوا ہے ۔ اس کے بعد اس نایاب مچھلی  پر چرچ شروع ہوگئی ۔
 اتنا ہی نہیں شاملی کے رہنے والے حاجی راشد خان نے اس مچھلی کی قیمت 5 لاکھ روپے تک لگا دی ہے ۔ 

PunjabKesari
کیرانہ میں مچھلی کی پالن کا کام کرنے والے شباب احمد اسے اپنے ایکوریم میں پال رہے ہیں ۔ شباب نے لگ بھگ 8 ماہ قبل اپنے گھر پر لا کر ایکویریم میں پلنے کیلئے چھوڑ دیا تھا ۔  شباب  کے دعوے کے مطابق جیسے جیسے یہ مچھلی بڑی ہوئی تو اس پر اللہ کا نام لکھا ہوا نظر آنے لگا اور جب سے مچھلی ان کے گھر میں آئی ہے تب سے ہی ان کے پریوار میں خوشحالی اور ترقی  ہونے لگی ہے ۔ 

PunjabKesari
لاکھوں میں لگ رہی ہے قیمت
شباب نے بتایا کہ اب اس مچھلی کی لاکھوں میں بولی لگنے ہے ۔ شاملی کے حاجی راشد خان نے اس مچھلی کی قیمت 5 لاکھ روپے لگا دی ہے ۔ حالانکہ میں ابھی مزید قیمت لگائے جانے کا انتظا کررہا ہوں ۔ شباب کیرانہ کے محلے آلکلا میں رہتے ہیں اور اس نایاب مچھلی کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بھیڑ اکٹھا ہورہی ہے ۔ دور - دور سے لوگ اس مچھلی کو دیکھنے آرہے ہیں ۔ 

PunjabKesari
شباب نے بتایا کہ اس مچھلی کے ساتھ ایکوریم میں 10 دیگر مچھلیوں کو بھی رکھا ہے ۔ اس نایاب مچھلی سے دیگر مچھلیاں کافی چھوٹی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ لکھی مچھلی قدرت کا کرشمہ ہے ۔ ہم اس کی اور اچھی قیمت  ملنے پر ہی بیچں گے ۔ 



Comments


Scroll to Top