لکھنؤ:اترپردیش میں گھنے کہرے کی وجہ سے دو مختلف علاقوں میں ہونے والے سڑک حادثات میں 10افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس ذرائع نے منگل کو یہاں بتایا کہ امیٹھی کوتوالی علاقے کے لالہ کا پروا بھریتھا کے رہنے والے 5 افراد پیر کودیر رات بولیرو سے گوری گنج علاقے کے سنبھاوا گاؤں ایک عیادت میں آئے ہوئے تھے۔ دیر شام ضلع ہسپتال میں داخل ایک مریض کی عیادت کے بعد تمام لوگ بولیرو سے واپس گھر جا رہے تھے۔ اس دوران گھنے کہرے کی وجہ سے گوری گنج- امیٹھی شاہراہ پر امیٹھی کوتوالی علاقے کے بارہ ماسی قصبہ کے قریب سامنے سے آ رہے ٹرک نے بولیرو کو ٹکر مار دی۔
اس حادثے میں بولیروپر سوار سریندر کشیپ (45)، شری چند (42)، لپناتھ (43)، دھیرج (38) اور منوج (27) کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور ایک زخمی ہو گیا۔ زخمیوں کوہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔