Latest News

وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ ، صدر ٹرمپ اچانک کورونا بریفنگ چھوڑ گئے

وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ ، صدر ٹرمپ اچانک کورونا بریفنگ چھوڑ گئے

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے بعد اچانک عالمی وبائی مرض کورونا وائرس سے متعلق بریفنگ چھوڑ دی۔ مقامی میڈیا نے یہ اطلاع منگل کو دی۔تاہم مسٹر ٹرمپ کورونا وائرس بریفنگ سے اچانک باہر نکلنے کے بعد واپس آئے ، جس کے بعد انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش آیا ہے ،

جس کے بارے میں انٹیلی جنس اہلکار انہیں بریفنگ دے رہے تھے۔انہوں نے کہاحالات اب مکمل طور پر قابو میں ہے۔ میں نے فوری او انتہائی موثر انداز میں کام کرنے کے لئے حکام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔مسٹر ٹرمپ نے کہاوائٹ ہاؤس کے قریب حقیقت میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا اور کسی کو ہسپتال لے جایا گیا ہے۔

میں اس شخص کی حالت نہیں جانتا لیکن ایسا لگتا ہے کہ اس شخص کو انٹیلی جنس افسران نے گولی مار دی ہے لہٰذا ہم دیکھیں گے کیا یہ ہوتا ہے۔مسٹر ٹرمپ دراصل کورونا وائرس کے بارے میں میڈیا بریفنگ میں آئے تھے اور پھر کسی افسر کے کچھ کہنے کے فورا بعد وہاں سے چلے گئے۔



Comments


Scroll to Top