Latest News

مزید بڑھا ہندوستان کا قد، سوچھ بھارت مہم کیلئے امریکہ سے مودی کو ملے گا اعزاز

مزید بڑھا ہندوستان کا قد، سوچھ بھارت مہم کیلئے امریکہ سے مودی کو ملے گا اعزاز

نیشنل ڈیسک : وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا بھر میں ملک کے کو مزید مضبوط کیا ہے ۔ ان کی قیادت  میں ہندوستان ایک عالمی طاقت بن کر ابھرا ہے ۔ اس کی تازہ مثال ہے وزیر اعظم مودی ایک بار پھر بین الاقوامی اعزاز سے سر فراز ہونے جارہے ہیں ۔ امریکی دورے کے دوران بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے وزیر اعظم مودی کو 'سوچھ بھارت ابھیان' کے لئے سر فراز کیا جائے گا ۔

 PunjabKesari
مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے ٹویٹپر اس کی جانکاری دیتے ہوئے لکھا کہ ایک اور اعزاز ، ہر ہندوستان کیلئے ایک اور باعث فخر لمحہ ، کیونکہ وزیر اعظم مودی کی ایک پہل کی وجہ سے دنیا بھر سے تعریف ملتی ہے ۔ انہوں نے لکھا کہ وزیر اعظم مودی کو امریکہ دورے پر بل میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی طرف سے 'سوچھ بھارت ابھیان' مہم کا آغاز کرنے کیلئے اعزاز سے سر فراز کیا جائے گا ۔ 

PunjabKesari
بتا دیں کہ اس سے پہلے مودی کو جنوبی کوریا ، سعودی عرب ، افغانستان اور اقوام متحدہ ( یو اے ای ) جیسے ممالک خاص اعزازات سے سر فراز کر چکے ہیں ۔ اعزاز حاصل کرنے کے معاملے میں انہوں نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور اندرا گاندھی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ 

 



Comments


Scroll to Top