بغداد : ایران نے بدھ کو عراق میں امریکی فوج کے دو ٹھکانوں پر میزائل سے حملے کئے ، جن میں درجنوں امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔ معلومات کے مطابق الاسد بیس پر امریکی سیکورٹی فورس کے ٹھکانے پر بارہ سے زیادہ میزائل داغے گئے ۔ جس 80 امریکی فوجیوں کی موت ہو گئی۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگن نے بھی ایران کے حملے کی تصدیق کی ہے۔پینٹاگن نے ایرانی حملے کی خبر پر مہر لگاتے ہوئے کہا کہ عراق میں ہمارے دو ٹھکانوں پر ایران نے میزائل سے حملہ کیا ہے۔
https://twitter.com/ANI/status/1214726318513967106?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1214726318513967106&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.punjabkesari.in%2Finternational%2Fnews%2Fus-military-base-attacked-in-iraq-12-rockets-fired-1108223
بتا دیں کہ اس سے پہلے بھی امریکی سفارت خانے کے قریب راکٹ حملے ہو چکے ہیں۔یہ واقعات ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ہو رہے ہیں۔ ایران نے قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا انتقام لینے کے لئے بدھ کے روز عراق میں امریکی فوج اور اتحاد ی فورس پر درجنوں میزائل یہ حملے کئے ۔ سپاہ پاسدارن ِ انقلاب ِ اسلامی ( آئی آر جی ایس ) نے بدھ کی صبح الا سد ائیر بیس پر 35 راکٹ داغے ۔ الاسد ائیر بیس پر امریکی فوج تعینات ہے ۔اس حملے میں 80 امریکی فوجیوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔
27k
98k